اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkامراوتی میں دو دہشت گردوں کو حراست میں لئے جانے کا نہیں...

امراوتی میں دو دہشت گردوں کو حراست میں لئے جانے کا نہیں ہے یہ ویڈیو۔ سچ جاننے کے لئے پڑھیں ہماری تحقیقات

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈٰیا پر پولس اہلکاروں کے امراوتی میں دو دہشت گردوں کو حراست میں لئے جانے کا ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے۔ صارفین نے ویڈیو کے کیشپن میں مراٹھی زبان میں لکھا ہے کہ امراوتی ضلع کے پرتواڑا بس اسٹینڈ پر پولس نے ایس ٹی بس میں سوار دو دہشت گردوں کو حراست میں لیا، دہشت گردوں کے پاس سے دھماکہ خیز اشیاء بھی برآمد ہوئی ہے۔

امراوتی میں دو دہشت گردوں کو حراست میں لینے کا  ویڈیو: وائرل پوسٹ
وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ

اس ویڈیو کو ہندی کیپشن کے ساتھ یوٹیوب پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔ اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود ہے۔

Fact Check/Verification

کیا امراوتی میں دو دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا ہے؟ اس دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے ویڈیو کو اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔

پھر ہم نے کچھ کیورڈ یوٹیوب پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں سٹی نیوز اور ودربھ پربھات نامی یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو ملا۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی جانکاری کے مطابق امراوتی کے پرتواڑا بس اسٹینڈ پر پولس کی جانب سے مارک ڈریل کیا گیا تھا۔ جس میں لوگوں کو یہ بتانے کی کوشش کی گئی کہ اگر دہشت گرد کسی بس کو ہائی جیک کر لے تو اسے کیسے آزاد کیا جاتا ہے۔

YouTube video

مذکورہ معلومات سے واضح ہو چکا کہ یہ ویڈیو امراوتی میں دو دہشت گردوں کو حراست میں لئے جانے کا نہیں ہے، بلکہ ماک ڈریل کا ہے۔ مزید سرچ کے دوران ہمیں گاؤران90 نامی فیس بک پر وائرل ویڈیو کے سلسلے میں پتا چلا کہ یہ ویڈیو پولس ماک ڈریل کا ہے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں امراوتی پولس کی جانب سے جاری کیا گیا پریس نوٹ ملا۔ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ریاست بھر میں تہوار منائے جارہے ہیں ایسے میں کسی طرح کا کوئی خوفناک حادثہ پیش نہ آئے اسلئے امراوتی کی دیہی پولس نے سبھی پولس تھانوں میں فسادات پر قابو پانے کے منصوبے کا جائزہ لیا و روٹ مارچ بھی نکالا گیا۔ اسی درمیان مہاراشٹر کے امراوتی کے پڑتواڑا میں 14 اکتوبر 2021 کو پولس کی جانب سے ایک ماک ڈریل پیش کیا گیا۔ جسے کچھ لوگ سچ مان بیٹھے تھے، بعد میں جب اس بارے میں لوگوں کو بتایا گیا تب لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

یہ بھی پڑھیں: جھارکھنڈ پولیس کا برسوں پرانا ماک ڈریل کے ویڈیو کوغلط دعوے کے ساتھ کیاجارہاہے وائرل؟پڑھیئے ہماری پڑتال

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ امراوتی میں دو دہشت گردوں کو حراست میں لئے جانے کے نام پر وائرل ویڈیو ماک ڈریل کا ہے۔ جس میں پولس کی جابب سے دہشت گردوں سے بچنے کے لئے امراوتی کے پرتواڑا بس اسٹینڈ پر ایک ماک ڈریل کا پروگرام منعقد کیا تھا۔ جسے لوگوں نے سچ مان کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔


Result: Misleading


Our Sources

YouTube

Facebook

Amravati police press note


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular