بدھ, ستمبر 18, 2024
بدھ, ستمبر 18, 2024

ہومFact CheckFact Check:2015 میں یمن کے صنعاء میں کئے گئے حملے کی تصویر...

Fact Check:2015 میں یمن کے صنعاء میں کئے گئے حملے کی تصویر کو امریکہ اور برطانیہ کے تازہ حملے سے منسوب کرکے شیئر کیا جا رہا ہے۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے یمن پر کئے گئے حملے کی تصویر۔
Fact
تصویر 2015 میں عرب اتحاد کی جانب سے یمن کے صنعاء میں کئے گئے حملے کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں مناروں کے پیچھے آگ کے شعلے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ دنوں امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے یمن پر کئے گئے حملے کی ہے۔

تصویر کے ساتھ ایک ایکس صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “اسرائیل کی حمایت میں امریکہ اور برطانیہ کا یمن پر حملہ شرمناک ہے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ عالمی طاقتیں غاصب اسرائیل کو روکتیں مگر یہ جنگ کا دائرہ بڑھا رہی ہیں۔ عراق، افغانستان ،شام اور لیبیا کے بعد اب یمن ان کے نشانے پر ہے، امت مسلمہ کو بیدار ہونا اور متحد ہونا پڑے گا”۔

یہ تصویر امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے یمن پر کئے گئے تازہ حملے کی نہیں ہے۔
Courtesy: X @Babar__12

Fact Check/ Verification

یمن پر کئے گئے حملے سے منسوب کرکے شیئر کی گئی تصویر کو ہم نے سب سے پہلے ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں بی بی سی اور یو ایس اے ٹوڈے کی ویب سائٹس پر شائع مارچ 2015 کی رپورٹ میں ہوبہو تصویر ملی۔ جس کے کیپشن کے مطابق یہ تصویر عرب اتحاد کی جانب سے 30 مارچ 2015 میں یمن کے صنعاء  میں کئے گئے حملے کی ہے۔ یہ حملے اسلحوں کے ذخیرے پر کئے گئے تھے۔

Courtesy: USA Today

کیا امریکہ اور برطانیہ حوثی مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں؟

میڈیا رپورٹس اور یمنی حوثیوں کے ترجمان ‘العميد يحيى سريع’ کے ٹویٹ کے مطابق رواں ماہ کی 12 تاریخ کو یمن میں انصار اللہ گروپ “حوثی” کے ٹھکانوں پر امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے فضائی حملے کئے گئے تھے، جس میں انصاراللہ کے پانچ فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہوئے تھے۔

Conclusion

لہذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہواکہ وائرل تصویر امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے یمن پر کئے گئے حالیہ حملے کی نہیں ہے، بلکہ 8 برس پہلے سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے صنعاء میں کئے گئے حملے کی ہے۔

Result: False

Sources
Reports published by BBC and USA Today on March 2015
Tweet by @army21ye on 12 jan 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular