Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں انسانی شکل کا کچھ آسمان میں اُڑتا ہوا نظر آرہا ہے۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ “یمن میں دیکھا گیا آسمانی مخلوق”۔
فیس بک پر مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی ویڈیو کو کتنے صارفین نے شیئر کیا ہے، یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر “یمن میں دیکھا گیا آسمانی مخلوق” کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 7دنوں میں 217 پوسٹ شیئر کئے گئے ہیں اور 34,640 صارفین نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
کیا واقعی یمن میں نظر آیا آسمانی مخلوق؟ اس دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کو اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ لیکن کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔ پھر ہم نے ایک فریم کو ین ڈیکس پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں متعدد سوشل میڈیا و ویب سائٹس کے لنک فراہم ہوئے جنہیں 2020 میں شیئر کیا گیا تھا۔
ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کے ساتھ کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں جیسن کیرلوس نامی انسٹاگرام ہینڈل ملا۔ نیچے اسکرول کرنے پر ہمیں وائرل ویڈیو بھی ملا۔ جیسن نے اس ویڈیو کا کیپشن پرتغالی زبان میں دیا ہے۔ جب ہم نے اس کا ترجمہ گوگل ٹرانسلیٹ پر کیا تو پتا چلا کہ یہ ویڈیو آرٹ کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ جیسن نے اس ویڈیو کے 57 سیکینڈ پر بتایا ہے کہ کس طرح انہوں نے اس ویڈیو کو سوفٹ ویئر کی مدد سے تیار کیا ہے۔
اس کے علاوہ ہمیں آکیٹل نامی ویب سائٹ پر 5 اکتوبر 2021 کو شائع شدہ وائرل ویڈیو سے متعلق ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق اس ویڈیو کو پہلے بھی “یمن میں آسمان سے دجال کے نزول کا بتاکر شیئر کیا جا چکا ہے۔ جس کے بعد ایک فرینچ ایجنسی نے اس پر اپنی وضاحت دی تھی اور بتایا تھا کہ اس ویڈیو کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے، یہ محض ایک آرٹ ورک ہے۔ اسے سب سے پہلے جیسن کیرلوس نامی یوٹیوب چینل پر 26 جولائی 2019 کو شائع کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اٹلی کے گرجاگھر پر نظر آیا حیران کن پرندہ اصلی ہے؟
نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ یمن میں آسمانی مخلوق دیکھے جانے والے دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو پرانا ہے اور سافٹ ویئر کی مدد سے اس ویڈیو کو ڈیجیٹلی طور پر جیسن کیرلوس نامی آرٹسٹ نے تیار کیا ہے۔
Instagram:https://www.instagram.com/jessencarlos/?hl=en
Ar chytele.com:https://www.archytele.com/a-video-documenting-the-appearance-of-the-antichrist-in-the-sky-of-yemen-a-french-agency-reveals-the-whole-truth/
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
December 14, 2024
Mohammed Zakariya
July 11, 2023
Mohammed Zakariya
July 7, 2023