جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: 37 دن بعد نہیں بلکہ 3 گھنٹے بعد ملبے سے...

Fact Check: 37 دن بعد نہیں بلکہ 3 گھنٹے بعد ملبے سے زندہ نکالی گئی تھی وائرل ویڈیو میں موجود بچی

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 37 دن بعد زندہ نکالی گئی بچی۔

Fact
ویڈیو میں موجود بچی کو 37 دن بعد نہیں بلکہ 3 گھنٹے نعد ہی ملبے سے زندہ نکال لیا گیا تھا۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک نومولود بچی کی ویڈیو خوب شیئر کی جا رہی ہے، جسے تباہ شدہ عمارت سے نکالا جا رہا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں صارفین لکھ رہے ہیں کہ “غزہ میں ملبے سے 37 دن بعد زندہ نکالی گئی بچی کی ویڈیو”۔ اس ویڈیو کو فیس بک، ایکس سمیت تمام سوشل میڈیا ایپس پر شیئر کیا جا رہا ہے۔

غزہ میں بچی کو ملبے سے  37 دن بعد زندہ نکالنے کا دعوی بے بنیاد ہے
Courtesy: Facebook/ ahsan.kohati
Courtesy: X @RTE Urdu

Fact Check/Verification

غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 37 دن بعد زندہ نکالی گئی بچی کا بتا کر شیئر کی گئی ویڈیو پر ہمیں نوح ایکس پی لکھا ہوا نظر آیا۔ یہاں سے ہم نے ایک سراغ لے کر اپنی تحقیق کو آگے بڑھایا اور ویڈیو پر نظر آ رہے نام کو سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں نوح ایکس پی نامی ایک انسٹاگرام ہینڈل ملا۔ جس پر اس ویڈیو کو عربی کیپشن کے ساتھ 28 نومبر 2023 کو شیئر کیا گیا تھا۔

کیپشن کا ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ بچی فلسطین-اسرائیل کے حالیہ تنازع کے بعد پیدا ہوئی تھی اور اس کے والدین اسرائیلی حملے میں شہید ہو چکے تھے، جبکہ اسے 3 گھنٹے کی مشقت کے بعد ملبے سے زندہ نکال لیا گیا تھا۔

Courtesy: Instagram @nooh.xp

مزید سرچ کے دوران ہمیں اس حوالے سے شائع متعدد رپورٹس موصول ہوئیں، ان سبھی رپورٹس کے مطابق بچی کو 3 گھنٹے بعد ہی ملبے سے زندہ نکال لیا گیا تھا۔ نیو اسٹریٹس ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق نوح نے بتایا کہ بچی کی عمر محض 37 دن تھی، جب اس کا گھر اسرائیلی حملے کا شکار ہو گیا تھا اور وہ ملبے میں پھنس گئی تھی۔

Courtesy: New Straits Times

البوابة کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اسرائیل اور فلسطین کے مابین چل رہی تنازع کے 37 ویں دن پیش آیا تھا، لیکن انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے ویڈیو بعد میں پبلش کی گئی تھی۔

Courtesy: Al Bawaba

یہ بھی پڑھیں: بچوں کی خادمہ کی اس ویڈیو کی یہاں جانیں پوری حقیقت

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے واضح ہوا کہ ملبے سے 37 دن بعد زندہ نکالی گئی بچی کا بتا کر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل غزہ میں 3 گھنٹے تک ملبے میں دبے رہنے کے بعد زندہ نکالی گئی بچی کی ہے۔

Result: Partly False

Sources
Instagram post by Nooh.px on 27 Nov 2023
Reports Published by Albawaba, New Straits Times and Middle East Monitor on Nov 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular