اتوار, ستمبر 1, 2024
اتوار, ستمبر 1, 2024

ہومFact CheckFact Check: بنگلہ دیش میں آنے والا حالیہ سیلاب کی نہیں ہیں...

Fact Check: بنگلہ دیش میں آنے والا حالیہ سیلاب کی نہیں ہیں یہ دونوں ویڈیوز

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
یہ دونوں ویڈیوز بنگلہ دیش میں آنے والا حالیہ سیلاب کی ہیں۔
Fact
سیلابی ریلے میں بہہ رہے جانور والی ویڈیو میکسیکو کی ہے اور درخت پر نظر آرہے لوگوں والی ویڈیو تقریباً 2 برس پرانی ہے۔

بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے بعد اب سیلابی قہر جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں سیلاب کی وجہ سے 5 ملین افراد متاثر ہوگئے ہیں۔ اب تک بیس افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ اسی واقعے سے منسوب کرکے دو مختلف سیلاب کی ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں۔

پہلی ویڈیو، جس میں سیلابی ریلے میں جانور بہتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور دوسری جس میں چہار جانب پانی کے درمیان ایک ناریل کے درخت پر چند نیم برہنہ لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں ویڈیو کو صارفین بنگلہ دیش میں آنے والے حالیہ سیلاب کا بتاکر شیئر کر رہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ بھارت کی جانب سے ڈیم کا پانی چھوڑ نے کے باعث بنگلہ دیش میں شدید سیلاب آیا ہے۔

پہلی ویڈیو جس کے کیپشن میں کشمیر اردو نامی ایکس صارف نے لکھا ہے”بھارت کے ڈیم کا سارا پانی بنگلہ دیش میں چھوڑ دیا۔ اس وقت بنگلہ دیش خوفناک سیلاب کی زد میں ہے”۔

بنگلہ دیش میں آنے والا حالیہ سیلاب کی ہے یہ دونوں ویڈیوز۔
Courtesy: X@kashmirUrdu

دوسری ویڈیو جس کے کیپشن میں پاک ویدر نامی ایکس ہینڈل نے لکھا ہے “بنگلہ دیش سیلاب سے شدید متاثر، بھارت نے ڈیم کا پانی چھوڑ دیا اس پر شدید بارشیں بھی جاری”۔

بنگلہ دیش میں آنے والا حالیہ سیلاب کی ہے یہ دونوں ویڈیوز۔
Courtesy: X@Pak_Weather

بھارتی و دیگر میڈیا رپورٹس میں بنگلہ دیش میں آنے والے سیلاب کا ذمہ دار بھارت کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارت کی طرف سے ڈیموں کے دروازے کھولے جانے کے باعث بنگلہ دیش میں بھاری سیلاب آیا ہے۔ لیکن بھارت نے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

Fact Check/ Verification

پہلی ویڈیو جس میں جانور سیلابی ریلے میں بہتے ہوئے نظر آرہے ہیں، کو ہم نے جب اس ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو اس دوران ہمیں 28 جولائی 2020 کو اپلوڈ شدہ امیجن نوٹیسییس نامی یوٹیوب چینل پر ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس میں اس ویڈیو کو میکسیکو کے نایارٹ کے زکالپن کا بتایا گیا ہے۔ جہاں شدید طوفان کی وجہ سے مویشی ای آئی کانکل ندی میں بہہ گئے تھے۔

Courtesy: YouTube/ Imagen Noticias

حالانکہ اس ویڈیو کو جون 2022 میں بھی بنگلہ دیش میں آنے والے سیلاب کا بتاکر شیئر کیا گیا تھا۔ جس کا فیکٹ چیک یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

دوسری ویڈیو جس میں کچھ نیم برہنہ لوگ ناریل کے درخت پر نظر آرہے ہیں، کے ایک فریم کو گوگل لینس پر سرچ کرنے پر ہمیں یہی ویڈیو 2022 کو اپلوڈ شدہ لگژری کار ویڈیوز نامی یوٹیوب چینل اور ایک فیس بک پیج پر موصول ہوئی۔ لیکن ان پوسٹ سے ویڈیو کہاں کی ہے، یہ واضح نہیں ہو سکا۔

Courtesy: Facebook/muztarbhk

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کے دوران ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ سیلابی ریلے میں بہہ رہے جانور والی ویڈیو میکسیکو کی ہے اور درخت پر نظر آرہے نیم برہنہ لوگوں کی ویڈیو تقریباً 2 برس پرانی ہے۔ دونوں ویڈیوز کا بنگلہ دیش میں آنے والے حالیہ سیلاب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: False

Sources
Video reorts published by YouTube Channel Imagen Noticias on 28 Jul 2020
Video Uploaded by YouTube Channel Luxury Car Videos on 18 July 2022


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular