Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
یہ تصویر بنگلہ دیشی ملکہ حُسن میگھنا عالم کی ہے ہے جنہیں سعودی سفیر کی شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ تصویر پاکستان کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی ہے
سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب کے سفیر کی شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر بنگلہ دیشی ملکہ حُسن میگھنا عالم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تصویر کے ساتھ فیس بک صارفین نے لکھا ہے “سعودی سفیر کی شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر بنگلہ دیشی ملکہ حُسن گرفتار۔ میگھنا عالم، جو 2019 میں مس یونیورس بنگلہ دیش مقابلے میں 18ویں نمبر پر آئیں اور 2020 میں مس ارتھ بنگلہ دیش کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ منقول، یہ سعودی والے تو حسیناؤں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں یہ کیا خاک غزہ والوں کی مدد کریں گے”۔

ہم نے سب سے پہلے مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں دیوا میگزین پاکستان نامی انسٹاگرام پر ایک جنوری کو شیئر شدہ ہوبہو تصویر موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ تصویر پاکستان کے پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی ہے جنہوں نے بھارت کے معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کی ڈیزائن کی گئی ساڑی زیب تن کر رکھی ہے۔ اس حوالے سے ڈیلی پاکستان اور منٹ میرر پاکستان کی رپورٹس یہاں پڑھی جا سکتی ہیں۔

پھر ہم نے گوگل پر انگلش میں ” مس بنگلہ دیش میگھنا عالم اریسٹ” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں رواں ماہ کی 17 تاریخ کو شائع ہونے والی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے مطابق بنگلہ دیش کی پولس نے ایک سابق بنگلہ دیشی ملکہ حسن میگھنا عالم اور دیوان سمیر کو ڈھاکہ میں حراست میں لیا ہے۔
دراصل میگھنا پر الزام ہے کہ وہ سعودی عرب کے سابق سفیر کو ‘ہنی ٹریپ’ کے ذریعے بلیک میل کر رہی تھی اور ان سے 5 ملین امریکی ڈالر کا مطالبہ بھی کر رہی تھی۔ جبکہ اس الزام کو میگھںا عالم نے مسترد کر دیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ سعودی سفیر ان سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں 17 اپریل 2025 کو شائع شدہ بنگلہ دیشی ملکہ حسن میگھنا عالم کے حوالے سے بنگلہ دیش نیوز24 نامی ویب سائٹ پر تفصیلی خبر موصول ہوئی۔ جس کے مطابق بنگلہ دیش کی مس ارتھ بنگلہ دیش 2020 میگھنا عالم کو رواں ماہ کی 9 تاریخ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا، ان پرڈھاکہ میں سعودی عرب کے سفیر عیسیٰ یوسف عیسیٰ الدوہیلان کو ہنی ٹریپ کرنے کا الزام ہے۔ یہ کیس فی الحال عدالت میں چل رہا ہے حالانکہ میگھنا عالم نے ان الزامات کی تردید بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر ظلم و ستم کا بتاکر ہالی ووڈ ایکشن شو کی ویڈیو وائرل
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ بنگلہ دیشی ملکہ حسن میگھنا عالم کا بتاکر شیئر کی جا رہی تصویر دراصل پاکستان کے پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی ہے اور میگھنا کو سعودی عرب کے سابق سفیر کو ‘ہنی ٹریپ’ ذریعے بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
Sources
Instagram post by @divamagazinepakistan on 01 Jan 2025
Reports published by Daily Pakistan and Minute Mirror on 01 Jan 2025
Reports published by PTI and BDNews24 on 17 April 2025
Mohammed Zakariya
November 7, 2025
Mohammed Zakariya
August 20, 2025
Mohammed Zakariya
July 23, 2025