ہفتہ, جولائی 27, 2024
ہفتہ, جولائی 27, 2024

ہومFact CheckFact Check: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی یہ ویڈیو اپنے گھر میں...

Fact Check: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی یہ ویڈیو اپنے گھر میں والد سے ملاقات کی نہیں بلکہ شری کے وی کرشنن سے ملاقات کی ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی یہ ویڈیو اپنے گھر میں والد سے ملاقات کی ہے۔
Fact
ویڈیو پرانی اور وارانسی میں مہاکوی سُبرامنیا بھارت یار کے پوتے اور وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی ملاقات کی ہے۔

سوشل نٹورکنگ سائٹس پر مستند ہینڈل سے پاکستانی صارفین بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی ایک ویڈیو شیئر کر رہے ہیں۔ جس میں ایک بزرگ شخص، انہیں اپنے بغل میں کرسی پر بیٹھنے کا اشارہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جس کے بعد نرملا سیتارمن کرسی پر رکھے سرخ کپڑے کو ہٹاکر بیٹھ جاتی ہے۔ مستند ایکس صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “بھارتی وزیر خزانہ اپنے والد کے گھر۔ کیا کسی پاکستانی وزیر کے والد کا ایسا گھر ہو سکتا ھے؟”۔

یہ ویڈیو وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے اپنے والد سے ملاقات کی نہیں ہے۔
Courtesy: X @ArifRetd

Fact Check/ Verification

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی اپنے گھر میں والد سے ملاقات کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو سب سے پہلے ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ہوبہو ویڈیو 4 دسمبر 2022 کو انڈیا اسپیکس نامی صارف کی جانب سے ریڈٹ نامی ویب سائٹ پر شیئر شدہ ملی۔ جس کے مطابق یہ ویڈیو نرملا سیتارمن کے سُبرامنیا بھارت یار کے 96 سالہ بھتیجے سے ملاقات کی ہے۔ سُبرامنیا بھارت یار انگریز حکومت کے دور کے ایک انقلابی شاعر تھے، جنہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے لوگوں کے دل میں آزادی کی لو جلائی تھی۔

Courtesy: Reddit/ India Speaks

مزید سرچ کے دوران ہمیں یہی ویڈیو وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے مستند فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس ہینڈلس پر بھی موصول ہوئے۔ جس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ یہ منظر اترپردیش کے وارانسی میں شیوا میڈم اور مہاکوی بھارت یار کے اہل خانہ کے ساتھ نرملا سیتارمن کی ملاقات کے ہیں۔ ساتھ ہی مہاکوی بھارت یار کے 96 سالہ پوتے شری کے وی کرشنن سے ملاقات کی تھی۔ اس کے علاوہ پی مہاکوی بھارت یار کے حوالے سے مزید معلومات پریس انفارمیشن بیورو کی ویب سائٹ پر پڑھی جا سکتی ہے۔

Courtesy: X @nsitharaman

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ واضح ہو گیا کہ وائرل ویڈیو میں نرملا سیتارمن جس بزرگ شخص سے ملاقات کر رہی ہیں، وہ ان کے والد نہیں ہیں، بلکہ مہاکوی بھارت یار کے 96 سالہ پوتے شری کے وی کرشنن ہیں۔

Result: False

Sources
Video shared on Reddit by India Speaks on 4 Dec 2022
Facebook post by Nirmala Sitaraman on 3 Dec 2022
X post by @nsitharamanoffc on 3 Dec 2022

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular