اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: اس ہفتے بیپرجوئے طوفان سے متعلق پانچ مختصر فیکٹ چیک...

Weekly Wrap: اس ہفتے بیپرجوئے طوفان سے متعلق پانچ مختصر فیکٹ چیک پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر اس ہفتے بیپرجوئے طوفان سے منسوب کرکے مختلف دعوے کے ساتھ ویڈیوز خوب شیئر کی گئیں۔ اس کے علاوہ مصری فوج کے ایک جوان کی تصویر کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا، وہیں ایٹاوہ کی ایک ویڈیو کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر شیئر کیا گیا۔ جس کا مختصر فیکٹ چیک مندرجہ ذیل میں پڑھ سکتے ہیں۔

 کیا بھارت اور پاکستان کے ساحلی علاقوں کی طرف بڑھتے ہوئے طوفان کی ہے یہ ویڈیو؟

اس ہفتے سوشل میڈیا پر سمندری طوفان کی ایک ویڈیو بھارت اور پاکستان کا بتا کر شیئر کی گئی۔ صارفین کا دعویٰ تھا کہ “یہ بھارت کے گجرات اور پاکستان کے کراچی میں ساحلی علاقوں کی طرف بڑھتے ہوئے سمندری طوفان کے مناظر ہیں”۔جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو مصر کے سوئز کنال کی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

گجرات کے ساحلی علاقوں میں آئے طوفان کی نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو

بیپرجوئے طوفان سے منسوب کرکے سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ٹویٹر پر دو ویڈیوز شیئر کی گئیں۔ پہلی ویڈیو جس میں سمندر کے ساحل پر اونچی لہروں اور دوسری ویڈیو جس میں پُل پر سمندری لہروں کو دیکھا جا سکتا ہے، کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ یہ سمندری طوفان بیپرجوئے کے بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرانے کے مناظر ہیں۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا پانی کے بھنور والی یہ ویڈیو بھارت کے گجرات میں آئے بیپرجوئے طوفان کی ہے؟

پانی کے بھنور والی ویڈیو بھارت کے گجرات میں آئے بیپرجوئے طوفان کی بتاکر شیئر کی گئی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ بھنور کی یہ ویڈیو اکتوبر 2022 میں آئیا ناپا قبرص میں واٹرسپاؤٹ کی وجہ سے ہوئے لینڈ فال کی ہے۔ بھارت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ پورا سچ یہاں کلک کرکے پڑھیں۔

کیا مصر اور اسرائیل کے درمیان ہوئی حالیہ جھڑپ میں شہید ہوئے فوجی کی ہے یہ تصویر؟

سوشل میڈیا پر ایک فوجی کی تصویر کے ساتھ دعوی کیا گیا کہ یہ مصری عسکری ہے، جس نے مصر کی سرحد پر تین اسرائیلی فوجیوں کو قتل کردیا، بعد میں جوابی حملے میں یہ شہید بھی ہو گیا۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ تصویر ایک مصری فوجی کی ہے، جس کی شہادت 5 سال پہلے ہو چکی ہے۔ فوجی کا نام محمد المعتز رشاد ہے۔ پورا فیکٹ یہاں پڑھیں۔

کیا ایٹاوہ میں مسلمان شوہر نے ہندو بیوی پر کیا تشدد؟

سوشل میڈیا پر ایٹاوہ کی ایک حیران کن ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں ایک شخص اپنی اہلیہ کو زد و کوب کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ شخص ایک مسلمان ہے، جس نے اپنی ہندو بیوی/گرل فرینڈ پر ظلم کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ شخص خاتون کو بال پکڑ کر لاٹھی سے مسلسل پیٹ رہا ہے۔ عورت درد سے چیخ رہی ہے، لیکن مرد باز نہیں آرہا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اس معاملے میں کسی بھی طرح کا فرقہ وارانہ رنگ نہیں ہے۔ یہاں پڑھیں پورا سچ۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular