Authors
Claim
بھارت اور پاکستان کے ساحلی علاقوں کی طرف بڑھتے ہوئے طوفان کے مناظر۔
Fact
سمندری طوفان کی یہ وائرل ویڈیو بھارت اور پاکستان نہیں بلکہ مصر کے سوئز کنال کی ہے۔
سوشل میڈیا پر سمندری طوفان کی ایک ویڈیو بھارت اور پاکستان کی بتا کر شیئر کی جا رہی ہے۔ اس ویڈیو میں سمندری طوفان کو ساحلی علاقوں کی طرف بڑھتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا یے۔ ویڈیو کے ساتھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ “یہ بھارت کے گجرات اور پاکستان کے کراچی میں ساحلی علاقوں کی طرف بڑھتے ہوئے سمندری طوفان کے مناظر ہیں”۔
بھارت اور پاکستان سے جوڑ کر اس ویڈیو کو فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر شیئر بھی کیا جا رہا ہے۔
Fact Check/Verification
سمندری طوفان کی وائرل ویڈیو کو سب سے پہلے ہم نے کیفریم میں تقسیم کیا اور کچھ کیفریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں سی این این پر اس حوالے سے ایک ویڈیو رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے مصر کے قاہرہ اور سوئز کنال پر ریتیلا طوفان آیا تھا۔ جس کی وجہ سے سڑکوں پر بھی ریت کی دھند تھی اور اس طوفان نے سوئز کنال کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔
ویڈیو میں سڑک کے کچھ دوسرے مناظر کے ساتھ وائرل ویڈیو والے مناظر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ مزید یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ موسم بہار اور گرما میں مصر میں ایسے طوفان اکثر و بیشتر آتے رہتے ہیں مگر ان میں سے کچھ ہی اتنے تیز ہوتے ہیں جو اس حد تک نقصان پہنچاتے ہیں۔
مزید سرچ کے دوران ہمیں بی بی سی نیوز کے یوٹیوب چینل پر بھی وائرل ویڈیو ملی، جسے 2 جون 2023 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو کا عنوان ہے “خطرناک ریت کے طوفان کا سوئز کنال کو چھونے کا منظر”۔
تحقیقات کو مزید پختہ کرنے کے لئے ہم نے اس سے متعلق کیورڈ سرچ کیا، جہاں ہمیں العرابیہ ڈاٹ نیٹ نامی ویب سائٹ پر 2 جون 2023 کی ہی شائع شدہ ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ میں مصری روزنامہ الاحرام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 1 جون بروز جمعرات کو مصر کے قاہرہ اور سوئز کنال پر آئے طوفان سے بلبورڈ اور پیڑ گر گئے۔ ساتھ ہی ایک شخص کی موت واقع ہوئی اور 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔
اس کے بعد ہم نے الاحرام کی ویب سائٹ پر بھی اس حوالے سے خبر تلاش کی۔ اس دوران ہمیں 1 جون 2023 کو شائع کی گئی رپورٹ ملی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات یعنی 1 جون کو ریت کے طوفان نے مصر کے کئی حصوں میں قہر برپا کیا، خاص کر قاہرہ اور سوئز کنال۔ اس دوران ایک شخص کی موت اور دو لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔
اس طرح واضح ہوا کہ مصر میں واقعی گزشتہ دنوں ریتیلا طوفان آیا تھا اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو اسی طوفان کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وائرل ویڈیو عمان میں آئے شاہین طوفان کا نہیں ہے
Conclusion
نیوزچیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوتا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھتے طوفان کا بتا کر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل 1 جون 2023 بروز جمعرات کو مصر کے سوئز کنال کی طرف بڑھتے ہوئے ریتیلے طوفان کی ہے۔
Result: False
Our Sources
Reports published by CNN, BBC Al Arabiya News and english.ahram on Jun 2023
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔