Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اس ہفتے سوشل میڈیا پر جموں و کشمیر کے راجوری میں ایس او جی کی گاڑی پر حملے، اجیت ڈوول کے طالبان سے متعلق بیانات، طالبان کے ذریعے پاکستانی لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے اور پاکستان کے کابل پر ڈرون حملے جیسے فرضی دعوؤں کے ساتھ مختلف ویڈیوز و تصاویر شیئر کی گئیں۔ درج ذیل میں ان 4 دعووں سے متعلق مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر ایک حملے کی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ منظر افغانستان کے کابل پر پاکستان کی جانب سے کئے گئے ڈرون حملے کا ہے، لیکن تحقیق سے پتہ چلا کہ یہ ویڈیو اکتوبر 2023 سے انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کئے لئے لنک کلک کریں۔

سوشل میڈیا پر طیارہ حادثے کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ طالبان نے حالیہ پاکستان-افغانستان سرحدی جھڑپ میں پاکستانی جنگی طیارہ مار گرایا۔ تاہم، ویڈیو پرانی ہے اور اصل میں بھارت کے راجستھان میں جولائی 2022 میں ہوئے مگ-21 طیارہ حادثے کی ہے، مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے کہا کہ طالبان کو اپنی حکمتِ عملی کے مطابق استعمال کیا جائے گا۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ یہ ویڈیو دراصل 2014 کے ایک عوامی تجزیاتی لیکچر کا حصہ ہے، جب اجیت ڈوول قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے پر فائز نہیں تھے، اس لئے یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر اس ہفتے یہ خبر گردش کی کہ جموں و کشمیر کے راجوری علاقے میں بھارتی فوج کی اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) پر حملہ ہوا ہے اور کئی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم، یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس خبر کے ساتھ استعمال کی جانے والی تصاویر پرانی اور غیر متعلقہ ہیں، جن کا حالیہ کسی واقعے سے کوئی تعلق نہیں اور نا ہی ایسے کسی حملے کی خبر کسی مستند میڈیا ہاؤس نے شائع کی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
Mohammed Zakariya
November 29, 2025
Mohammed Zakariya
November 22, 2025
Mohammed Zakariya
November 15, 2025