Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
بیرسٹر اسد الدین اویسی کے “آئی لو محمدؐ” والا فریم لینے سے انکار کی ویڈیو کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ اسی طرح وزیر اعظم مودی کی پاکستانی آرمی چیف سے منسوب کر کے ایک ترمیم شدہ ویڈیو شیئر کی گئی۔ نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کی بھی ترمیم شدہ ویڈیو شیئر کی گئی۔ اس کے علاوہ بنگلورو میں بی ایس ایف پر حملے کی وائرل ویڈیو بھی دراصل جے پور-اجمیر شاہراہ پر گیس سلنڈر سے بھرا ٹرک پھٹنے کے حادثے کی ہے اور اسے غلط دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ درج ذیل میں 5 مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ،جس میں وہ “آئی لو محمدؐ” والا فریم لینے سے انکار کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ اس فریم میں اویسی کی اپنی تصویر مقدس مقام گنبد خضراء کے ساتھ شامل تھی، اور وہ احتراماً فریم لینے سے گریز کر رہے تھے۔ واضح طور پر یہ انکار فریم کے پیغام سے اختلاف کی وجہ سے نہیں بلکہ مذہبی مقام کے ساتھ ذاتی تصویر کو جوڑنے کی حساسیت کی وجہ سے تھا۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر اس ہفتے ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستانی آرمی چیف کو اصل ٹارگٹ بتاتے ہوئے بدلے کی آگ میں جلنے کا اعتراف کیا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو ترمیم شدہ ہے اور وزیر اعظم مودی نے ایسا کوئی بیان کبھی نہیں دیا۔ یہ من گھڑت ویڈیو غلط تاثر پھیلانے کے لئے ایڈیٹ کی گئی تھی۔ پوری حقیقت یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کے سامنے لوگوں نے ”ووٹ چور، گدی چھوڑ” کے نعرے لگائے گئے، تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔ تحقیق سے واضح ہوا ہے کہ وائرل ویڈیو میں آواز چھیڑ چھاڑ کر شامل کی گئی ہے، جبکہ اصل ویڈیو میں ایسے نعرے بالکل سنائی نہیں دیتے۔ یہ ویڈیو ایڈیٹ کر کے غلط تاثر پیدا کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی۔ پوری حقیقت یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ بنگلورو میں بی ایس ایف (بارڈر سیکورٹی فورس) پر حملہ ہوا ہے جس میں لاتعداد فوجی ہلاک ہو گئے، تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔ دراصل یہ ویڈیو کسی دہشت گرد حملے کی نہیں بلکہ جے پور-اجمیر شاہراہ پر پیش آئے ایک حادثے کی ہے، جہاں گیس سلنڈر سے بھرا ایک ٹرک دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔ حادثے کے باعث شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے مناظر کو غلط دعوؤں کے ساتھ سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا۔ یہاں پڑھیں پوری حقیقت۔

غزہ میں حالیہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد فلسطینی پیرا میڈیکس اور عام شہریوں کے جشن منانے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو 19 جنوری 2025 سے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہے۔ مکمل حقیقت یہاں پڑھیں۔
Mohammed Zakariya
September 20, 2025
Mohammed Zakariya
September 13, 2025
Mohammed Zakariya
September 6, 2025