منگل, اکتوبر 8, 2024
منگل, اکتوبر 8, 2024

ہومFact Checkبالی ووڈ اداکار عامر خان نے 2003 میں نرمدا معاملے پر میدھا...

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے 2003 میں نرمدا معاملے پر میدھا پاٹکر کے ساتھ نہیں کی تھی بھوک ہڑتال

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

بالی ووڈ اداکارعامرخان گِر کے ری زارٹ میں اسی نرمدا کے پانی کی بنی ہوئی چائے پی رہے ہیں اور اسی نرمدا کے پانی کا استعمال کررہے ہیں۔جس نرمدا پروجیکٹ کے خلاف انہوں نے میدھاپاٹکر کے ساتھ 2003 میں بھوک ہڑتال کیاتھا۔سچ میں دنیا کا سب سے بڑے ہے یہ،شرم نام کی بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔

وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک درج ذیل ہیں

رونق کے ٹویٹر پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

وجے بھوانی کے پوسٹ کاآرکائیو لنک۔

عامر خان کی تصویر کو فیس بک پر بھی مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کیاگیا ہے

نردوش سکسینا کے فیس بک پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

Fact check / Verification

سوشل میڈیا پر عامر خان کی ایک تصویر شیئر کی جارہی ہے۔جس میں وہ چائے کی کپ ہاتھ میں لئے ہوئے نظر آرہے ہیں۔یوزر س کا دعویٰ ہے کہ عامر خان”اسی نرمدا ڈیم کے پانی کا چائے اور پانی استعمال کررہے ہیں۔جس کے خلاف 2003 میں میدھاپاٹکر کے ساتھ بھوک ہڑتال کیا تھا۔تصویر کی سچائی جاننے کےلئے جب ہم نے تحقیقات شروع کی تو ہمیں دیوبھاسکر نامی ویب سائٹ پر وائرل تصویر ملی۔جس کےمطابق ان دنوں عامر خان اپنے اہل خانہ کے ساتھ گجرات کے گر نیشنل پار ک کا دورہ کیا ہے۔

اس کے بعد ہم نے دعوے کے دوسرے حصے پر غور کیا۔اس سے متعلق کیورڈ سرچ کرنے پر سب سے پہلے ہمیں دی ایکنامک ٹائمس پر شائع 14مارچ 2016 کی ایک رپوٹ ملی۔جس کے مطابق اپریل 2006 میں عامر خان نے میدھا پاٹکر سے ہاتھ ملایا تھا اور گجرات سرکار کے نرمداڈیم کی اونچائی بڑھانے کے فیصلے کی خلاف احتجاج بھی کیا تھا۔ انہوں نے غریب کسانوں کےلئے رہائش کی مانگ کی تھی۔

اس کے علاوہ ہمیں ریڈیف ڈاٹ کام پر عامر خان کی 25 مئی 2006 کی ایک خبر ملی ۔جس میں انہوں نے صاف طور پر کہا تھا کہ وہ صرف وہی کہہ رہے ہیں جو سپریم کورٹ پہلے ہی کہہ چکا ہے۔ این ڈی ٹی وی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر مئی 2007 میں نشر ہوئی ایک ڈی بیٹ ملا ۔ جس میں عامر خان صاف طور پر یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ ان کا نرمدا بچاؤ آندولن تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی وہ اس کے رکن ہیں۔نے وہی بات کہی ہے جو سپریم کورٹ پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ ڈیم کے بننے سے بےگھر ہوئے لوگوں کو دوبارہ سے زمین و گھر دئیے جائیں۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ دعویٰ غلط ثابت ہوتا ہے کہ 2003 میں عامر خان میدھا پاٹکر کے ساتھ بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے ۔ البتہ انہوں نے نرمدا پر ڈیم بننے کے بعد بے گھر ہوئے لوگوں کے لئے رہائش کا انتظام کرنے کی مانگ ضرور کی تھی۔

Result – Misleading

Our sources

bhaskar:https://www.divyabhaskar.co.in/local/gujarat/junagadh/news/aamir-khan-overwhelmed-by-gujarats-lion-said-if-you-get-a-chance-in-life-you-must-come-to-gir-once-128057389.html

E:https://economictimes.indiatimes.com/magazines/panache/birthday-special-from-narmada-dam-to-intolerance-6-times-when-aamir-khan-voiced-his-opinion/articleshow/49906740.cms?from=mdr

R:https://www.rediff.com/movies/2006/may/25aamir1.htm

NDTv:https://www.youtube.com/watch?v=4c81_vH7M3I

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular