پیر, دسمبر 9, 2024
پیر, دسمبر 9, 2024

HomeFact Checkگائے گؤری پوجا کے ویڈیو کو کشمیری مسلم سے جوڑ کر کیا...

گائے گؤری پوجا کے ویڈیو کو کشمیری مسلم سے جوڑ کر کیا جا رہا ہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر 4 منٹ51 سیکینڈ کے 4 الگ الگ ویڈیو کو ایک ساتھ جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں صارفین نے لکھا ہے کہ “کشمیری مسلم کو بچائیں اور اس پوسٹ کو زیادہ سے زیاددہ شیئر کریں۔ اس ویڈیو کے پہلے حصے میں جانور اور لوگوں کی بھیڑ نظر آرہی ہے، کچھ لوگ زمین پر بھی لیٹے ہیں۔ کچھ صارفین نے ویڈیو کے پہلے حصے کو بھی شیئر کیا ہے۔ جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ ویڈیو ہندوستان کے کشمیری مسلمانوں کا ہے”۔

سوشل میڈیا پر گائے گؤری پوجا کے ویڈیو کو کشمیری مسلم سے جوڑ کر کیا جا رہا شیئر
وائرل ہوسٹ کا اسکرین شارٹ

سوشل میڈیا پر ان دنوں مسلم ممالک کے صارفین بھارت کے کشمیری مسلموں کی حمایت میں #انقذوا مسلمي كشمير، #کشمیرـتباد،#الهند_تقتل_المسلمين، #كشمير_المحتلة وغیرہ ہیش ٹیگ کے ساتھ دوسرے واقعے کی تصاویر اور ویڈیو کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ خوب شیئر کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ایک 4منٹ 51 سیکینڈ کے ویڈیو کو بھارت کے کشمیری مسلمانوں سے جوڑ کر شیئر کیا گیا ہے۔ جس میں جانور اور انسانوں کی بھیڑ نظر آرہی ہے۔ صارفین اس ویڈیو کے ساتھ مسلمانوں سے التجاء کر رہے ہیں کہ کشمیر کے مسلمانوں کو بچالیں ان پر ظلم کیا جا رہا ہے۔ بتادوں کہ اس ویڈیو کے پہلے حصے کا ہی فیکٹ چیک کیا جا رہا ہے۔ اس میں شامل کئی ویڈیو کا نیوز چیکر پہلے بھی فیکٹ چیک کر چکا ہے۔

Factcheck/Verification

کشمیری مسلم کے نام سے گائے گؤری پوجا کے وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔

ہم نے یوٹیوب پر کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں این بی ٹی کے یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو ملا۔ جس کے کیشپن میں دی گئی جانکاری کے مطابق وائرل ویڈیو گائے گؤری پوجا کے دوران کا ہے۔ یہ پوجا دیوالی کے دو دن بعد مدھیہ پردیش اور اترپردیش کے ہندو مذہب کے لوگ کرتے ہیں۔

NBT video

ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں نومبر 2018 کو اپلوڈ شدہ وائس آف امریکہ اور ٹائمس آف انڈیا کے یوٹیوب چینل پر بھی یہ ویڈیو ملا۔ جس کے مطابق ویڈیو اجین کے ایک گاؤں کا ہے۔ جہاں گائے گؤری پوجا منعقد کی گئی تھی۔ اس تہوار کو ہندو مذہب کے ایک طبقے کے لوگ بڑے ہی پرجوش انداز میں مناتے ہیں۔ جس میں زمین پر لیٹے لوگوں پر گایوں کو دوڑایا جاتا ہے۔ یہ وہاں کی ایک پرانی رسم ہے۔

VOA video

یہ بھی پڑھیں: کیا کشمیر میں مسلم خاتون کی درخت سے لٹکا کر پٹائی کی جار رہی ہے؟

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو کا تعلق کشمیری مسلم سے نہیں ہے۔ بلکہ یہ ویڈیو اجین میں منعقد گائے گؤری پوجا کی ہے اور یہ ویڈیو کم از کم 3 سال پرانی ہے۔


Result: False Connection


Our Sources

NBT

TOI

VOA


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular