منگل, ستمبر 17, 2024
منگل, ستمبر 17, 2024

ہومFact Checkکیا یہ ویڈیو ترکی میں آئے حالیہ زلزلے کی ہے؟

کیا یہ ویڈیو ترکی میں آئے حالیہ زلزلے کی ہے؟

سوشل میڈیا پر ترکی میں حالیہ زلزلے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک عمارت کو گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور سیکنڈوں میں عمارت منہدم ہوجاتی ہے۔ ویڈیو سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو ترکی میں حالیہ زلزلے کی ہے۔

ایک صارف نے اس ویڈیو کو ٹویٹر پر شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘ترکی میں سونامی اور زلزلہ ایک ساتھ’۔

اس طرح سے دیگر صارفین نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ترکی میں حالیہ زلزلے کی ویڈیو ہے۔

پوسٹس کا لنک آپ یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Fact Check/ Verification

نیوز چیکر نے ترکی میں حالیہ زلزلے کی ویڈیو کا بتاکر شیئرکی جارہی اس ویڈیو سے متعلق دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے ویڈیو کو سب سے پہلے انوڈِ کی مدد سے کیفریمز میں تقسیم کیا اور ان میں سے چند کیفریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا، جہاں ہمیں اس سے متعلق متعدد رپورٹس ملیں۔

دی سن نامی نیوز سائٹ پر اس ویڈیو کو 31 اکتوبر 2020 کو ایک رپورٹ کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے یہ ترکی کے کوس میں آنے والے زلزلے کی ویڈیو ہے، جس کی شدت کافی زہادہ تھی۔ زلزلے کی وجہ سات منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔

Courtesy: Screengrab from The Sun

اس کے علاوہ ہمیں ایملکِ پینسیریم نامی وئب سائٹ پر اسی ویڈیو کے ساتھ ایک رپورٹ ملی، جس میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے ازمرِ میں زلزلے 6 اشاریہ 8 کی شدت سے زلزلے کی وجہ سے عمارت منہدم ہوگئی۔ یہ رپورٹ بھی 30 اکتوبر 2020 کو شائع کی گئی ہے۔

ترکی میں حالیہ زلزلے کا بتائی جارہی اس ویڈیو کو مذکورہ وئب سائٹ کے یوٹیوب چینل پر بھی اپلوڈ کیا گیا ہے۔

سال 2020 میں آنے والے اس زلزلے سے متعلق سرچ کرنے پر ہمیں دی انڈیپنڈینٹ کی وئب سائٹ پر بھی یہی ویڈیو ملی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ ویڈیو دراصل پرانی ہے۔

ترکی میں حالیہ زلزلے
Courtesy: Screengrab from The Independent

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں واضع ہوا کہ ترکی میں حالیہ زلزلے سے منسوب کرکے شیئر کی جارہی ویڈیو دراصل 2020 کی ہے۔ اس کا حالیہ زلزلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: Missing Context

Our Sources

Report published by The Independent, Dated October 31, 2020
Report published by The sun News, Dated, October 30, 2020
Report www.emlakpencerem.com, Dated October 30, 2010


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Most Popular