جمعہ, ستمبر 13, 2024
جمعہ, ستمبر 13, 2024

ہومFact Checkکیا سچ میں لونگ، الائچی، کپور اور جاوتری سے کرونا ہوسکتا ہے...

کیا سچ میں لونگ، الائچی، کپور اور جاوتری سے کرونا ہوسکتا ہے رفو چکر؟کیا ہے سچ؟پڑھیئے ہماری پڑتال

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

ان دونوں ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو خوب گردش کررہا ہے۔جس میں ایک شخص پورے دعوے کے ساتھ کہ رہا ہے کہ لونگ، الائچی ،کپور اور جاوتری کو جیب میں رکھنے سے کروناوائرس نہیں ہوگا۔

تصدیق

کروناوائرس دنیا کے کئی ممالک میں اپنا قہر برپا کئے ہوا ہے۔اس مہلک بیماری کے لئے ویکسن بنانے میں سائنسداں جٹے ہوئے ہی۔لیکن سوشل میڈیا پر خالی بیٹھے لوگ کروناوائرس سے بچنے کا طریقہ پورے جوش و خروش کے ساتھ بتارہے ہیں۔سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارم پر یہ دعویٰ کیا جارہاہے کہ لونگ الائچی،کپور اور جاوتری کو جیب میں رکھنے سے کروناوائرس سے نجات مل جائے گی۔

ہماری تحقیق

وائرل دعوے کو گہرائی سے جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی کھوج شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے اس بارے میں تلاش کیا کہ لونگ،الائچی،کپور اور جاوتری کے فوائد کیا کیا ہے۔پھر ہم نے گوگل کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں للن ٹاپ پر ایک خبر اس حوالے سے ملی۔جس میں یونانی ڈاکٹر ابرار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان ساری چیزوں سے کروناوائرس ٹھیک نہیں ہوسکتا۔سوائن فلو کے وقت بھی اس طرح کے نسخے وائرل ہوئے تھے۔جو بے معنیٰ تھا۔

 

ان تحقیقات کے باوجود ہم نے کچھ اور کیورڈ سرچ کیا جہاں ہمیں امراجالا کے ویب سائٹ پر شائع ایک خبر ملی۔جس میں اس حوالے سے کچھ اہم باتیں لکھی ہوئی ہیں۔خبر میں آیورویدک دوا کے حوالے سے لکھا ہے کہ کرونا زخام سے ہونے والا وائرس ہے۔اس سے لڑنے کے لیے الائچی،پپلی،گیلوئی،تلسی کے پتے وغیرہ ملا کر اس کا کاڑھا بناکر پینے سے اس طرح کی بیماری کے حملے سے بچا جا سکتا ہے۔

للن ٹاپ اور امراجالا پر ملی جانکاری سے تسلی نہیں ملی تو ہم نے مزید اس بارے میں جاننے کی کوشش کی۔پھر ہم نے ڈبلو ایچ او اور پی آئی بی کے ویب سائٹ کو کھنگالا۔جہاں ہمیں  ڈبلوایچ او پر ایک رپورٹ ملی۔جس میں کن کن چیزوں سے محطاط رہنا ہے۔اس بارے میں بتایا گیا ہے۔وہیں ڈبلو ایچ او کی ایک اور رپورٹ ملی۔جس میں اس مہلک مرض کے علاج کے بارے میں بتایا گیاہے۔لیکن کہیں بھی اس رپورٹ میں لونگ،الائچی،کپور اور جاوتری کے ذریعے علاج کا ذکرنہیں کیا گیا ہے۔آپ بھی اس رپورٹ کو یہاں کلک کر کے پڑھ سکتے ہیں۔

ان سبھی تحقیق سے تسلی نہیں ملی تو ہم نے یونانی ڈاکٹر محمدعمران خان سے وائرل دعوے کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کی۔اس دوران نیوزچیکر کی ٹیم کے ایک فرد نے ڈاکٹرعمران کو فون کال کیا اور ان سے اس بارے میں سوالا ت کئے تو انہوں نے صاف طور پر کہا کہ ان سب باتوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لونگ ،الائچی اور کپور میں انٹی وائرس کی چیزیں پائی جاتی ہیں۔جوکہ پھنگل اور بیکٹیریا سے بچاتے ہیں۔لیکن ایسا نہیں ہے کہ ان سبھی چیزوں کو رکھنے سے کروناوائرس آپ کو نقصان نہیں پہونچائے گا۔

 اس خبر کو بھی پڑھیں

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ لونگ، الائچی، کپور اور جاوتری کو جیب میں رکھنے والا دعویٰ غلط ہے۔عوام کو گمراہ کرنے کے لئے اس طرح کے افواہ پھیلائی جارہی ہے۔

ٹولس کا استعمال

گوگل کیورڈ سرچ

یونانی ڈاکٹر ویری فیکیشن

نتائج:جھوٹادعویٰ(افواہ)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular