منگل, نومبر 19, 2024
منگل, نومبر 19, 2024

HomeCoronavirusکروناویکسین لگنے کی وجہ سے خواتین کے کبھی ماں نہ بننے کا...

کروناویکسین لگنے کی وجہ سے خواتین کے کبھی ماں نہ بننے کا دعویٰ فرضی ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سید محبوب نامی ٹویٹر یوزر نے 45سیکینڈ کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔جس میں بلو اور سفید رنگ کے سویٹر پہنے ہوا شخص دعویٰ کر رہا ہے کہ “کووڈ ویکسین لگنے کے بعد خواتین ماں نہیں بن سکے گی۔اس شخص کا نام سائنسداں زید حامد بتایا گیاہے”۔

وائرل ویڈیو کو فیس بک اورٹویٹر پر دیگر یوزر نے بھی شیئر کیا ہے

اے ۔کے خان اختر افغان کے فیس بک پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

https://www.facebook.com/100055392248614/posts/191459149377159/?sfnsn=wiwspwa

Fact check / Verification

سوشل میڈیا پر ویکسین کے حوالے سے کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے سے پہلے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو میں نظر آرہے شخص کو یوٹیوب پر سرچ کیا۔جہاں ہمیں سامی ابراہم نامی یوٹیوب چینل پر 11دسمبر 2020 کو اپلوڈ کیا گیا ویڈیو ملا۔جس کے آخری حصے میں زید حامد یہ کہہ رہے ہیں کہ”جس عورت کو کروناویکسین لگے گا وہ کبھی بچہ پید نہیں کرسکے گی”بتادوں کہ زید حامد کو پاکستانی کے تجزیہ کار وں میں شمار کیا جاتا ہے،وہیں جیونیوز کے ایک رپوٹ میں زید حامد کو لال ٹوپی ، چرب زبانی اور متنازع بیان دینے والوں میں شمار کیاگیا ہے۔

مذکورہ جانکاری سے پتاچلا کہ ویکسین لگنے کے بعد “ماں نہ بن سکے گی خاتون” والا ددعویٰ پاکستان کے زید حامد نامی شخص نے کیا تھا۔پھر ہم نے اس حوالے سے کچھ کیورڈ سرچ کیاکہ “کیا سچ میں ویکسین لگنے کے بعد خواتین بچہ نہیں پیدا کرپائےگی؟اس دوران ہمیں اےپی(AP)،بزنیس اِن سائڈر اور ڈبلیو کے وائی سی نامی ویب سائٹ پر وائرل دعوے کے حوالے سے خبریں ملیں۔

رپوٹ کے مطابق سوشل میڈیاپر کیاگیا دعویٰ فرضی ہے۔ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ ویکسین لگنے کے بعد خاتون ماں کبھی نہ بن سکیں گی۔دراصل گزشتہ دنوں پہلے مائکل یوڈن نامی شخص نے یہ دعویٰ کیاتھا کہ پی فائزر ویکسین لگنے کے بعد خاتون کبھی ماں نہیں بن سکے گی۔جس کے بعد یہ افواہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔بتادوں کہ زید حامد نے بھی اسی ویکسین کی طرف اشار ہ کرتے ہوئے اپنا بیان دیا تھا۔

فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن نامی ویب سائٹ پر پی فائز کے ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹ بتایا گیا ہے۔جس میں کہیں بھی ویکسین لگنے کے بعد خاتون ماں نہیں بنےگی ۔اس طرح کی بات نہیں لکھی ہوئی ہے۔البتہ جو سائیڈ ایفیکٹ بتائی گئی ہے وہ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کرونا ویکسین لگنے کے بعد خواتین بچہ پیدانہیں کرسکے گی والا دعویٰ فرضی ہے۔زید حامد نے عوام کو گمراہ کرنے کےلئے اس طرح کا فرضی بیان دیا ہے۔

Result- Fabricated/False

Our Sources

YouTube:https://www.youtube.com/watch?v=mvghxElPMyg

AP:https://apnews.com/article/fact-checking-9856420671

BI:https://www.businessinsider.in/science/news/no-the-coronavirus-vaccine-wont-make-you-infertile/articleshow/79803308.cms

WKYC:https://www.wkyc.com/article/news/verify/will-the-covid-19-vaccine-cause-infertility-in-women/531-3cb5340a-b3d0-4224-8a52-cfb24e9984a9

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular