پیر, اکتوبر 14, 2024
پیر, اکتوبر 14, 2024

ہومFact Checkآئیورین کے سابق فٹبالر ڈیڈیئر ڈروگبا کے اسلام قبول کر نے کی...

آئیورین کے سابق فٹبالر ڈیڈیئر ڈروگبا کے اسلام قبول کر نے کی خبر فرضی ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر آئیورین کے مشہور سابق فٹبالر ڈیڈیئر ڈروگبا کی دو تصاویر کو اردو اور عربی کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس میں وہ دعاء کے لئے ہاتھ اٹھائے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ سابق فٹبالر ڈیڈیئر ڈروگبا نے مذہب اسلام قبول کر لیا ہے۔ ایک فیس بک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ سابق “آئیورین کے مشہور سابق فٹبالر ڈیڈیئر ڈروگبا نے اسلام قبول کر لیا”۔

آئیورین کےسابق فٹبالر ڈیڈیئر ڈروگبا کے اسلام قبول کر نے کی خبر فرضی ہے
بشکریہ: فیس بک/انس اسلام

Fact

فٹبالر ڈیڈیئر ڈروگبا کی وائرل تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کرنے پر ہمیں وائرل تصویر کے ساتھ 8 نومبر 2022 کو شائع شدہ پی ایم نیوز نائجیریا ڈاٹ کام پر ایک رپورٹ ملی۔جس میں فٹبالر ڈیڈیئر ڈروگبا کے اسلام میں داخل ہونے کی خبر کو فرضی بتایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہم نے ڈیڈیئر ڈروگبا کے سوشل میڈیا ہینڈلس کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں ان کا ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں انہوں نے وائرل تصویر کے سلسلے میں واضح کیا ہے کہ انہوں نے اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا ہے۔ ان کی جو دعاء کرتی ہوئی تصویر وائرل ہو رہی ہے، وہ ان کے گاؤں کی ہے، جہاں انہوں نے مسلمانوں کے ساتھ مل کر احتراماً دعاء کی تھی۔

بشکریہ:ڈیڈیئر ڈروگبا ٹویٹ

اس کے علاوہ ڈیڈیئر ڈروگبا کے آفیشل فیس بک پیج پر 7 نومبر 2022 کی ایک پوسٹ ملی۔ جس میں انہوں نے اپنے گاؤں کے انہیں مسلمانوں کے ساتھ والی دیگر تصاویر شیئر کی ہے۔ جسے فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ آئیورین کے سابق فٹبالر ڈیڈیئر ڈروگبا کے اسلام قبول کر نے کی خبر بالکل بے بنیاد ہے۔

Result: False

Our Sources

Report published by pmnewsnigeria.com on 08/ Nov/2022
Tweet by @didierdrogba 08/ Nov/2022
Facebook post by didier.drogba on 07/ Nov/2022

کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular