اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkمرے ہوئے جانوروں کی یہ ویڈیو نہیں ہے بلوچستان کے بکرا منڈی...

مرے ہوئے جانوروں کی یہ ویڈیو نہیں ہے بلوچستان کے بکرا منڈی کی

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل نٹورکنگ سائٹس پر مرے ہوئے جانوروں کی ایک ویڈیو کو بلوچستان کے بکرا منڈی کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں ایک صارف نے لکھا ہے کہ “بلوچستان بکرا منڈی میں بارش کے بعد مرنے والے جانور”۔

مرے ہوئے جانوروں کی یہ ویڈیو نہیں ہے بلوچستان کے بکرا منڈی کی
Courtesy: Twitter @HameedaGulM

جنگ نیوز ویب سائٹ پر شائع 8 جولائی کی ایک رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں تیز بارش اور سیلاب کے سبب 54 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ اسی کے پیش نظر ایک ویڈیو کو بلوچستان کے بکرے منڈی کا بتاکر فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں متعد مردہ بھیڑوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ بتا دوں یہ مہینہ عیدالاضحٰی کا ہے، جس میں صاحب ایمان اپنی حیثیت کے مطابق اللہ کے راہ میں جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔ ویڈیو سے متعلق صارفین کا دعوی ہے کہ یہ منظر بلوجستان کے بکرا منڈی میں بارش کے سبب مرے ہوئے جانور کا ہے۔

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

کیا مرے ہوئے جانوروں کی یہ وائرل ویڈیو بلوچستان کے بکرا منڈی کی ہے؟ یہ جاننے کے لئے ہم نے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں عراق نیوز اور الطقس والأحداث العالمية نامی یوٹیوب چینل پر 2020 کو اپلوڈ شدہ وہی ویڈیو ملا، جو سوشل میڈیا پر بلوچستان کے بکرا منڈی کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی جانکاری کے مطابق “سعودیہ میں طوفانی بارشوں کے سبب شعیب عرعر میں ایک ہزار سے زائد بھیڑیں مر گئیں”۔

Courtesy:Youtube/الطقس والأحداث العالمية

وائرل ویڈیو سے متعلق یوٹیوب پر دی گئی جانکاری سے متعلق ہم نے گوگل کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران سعودی عرب کی معروف نیوز ویب سائٹ المرصد پر شائع رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ میں بھی وہی تصویر استعمال کی گئی ہے جسے سوشل میڈیا پر بلوچستان کے بکرا منڈی کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔ المرصد نے بھی اپنی اس رپورٹ میں ویڈیو کے حوالے سے لکھا ہے کہ سعودی عرب کے شعیب عرعر میں تیز بارش کے سبب ایک ہزار بھیڑوں کی اموات ہوگئیں۔

Courtesy:al marsd

اس کے علاوہ ہمیں سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر 12 نومبر 2020 کو شیئر شدہ ہوبہو وائرل ویڈیو ملی۔ جس میں بھی اس ویڈیو کو شعیب عرعر کا بتایا گیا ہے۔ مذکورہ رپورٹس سے واضح ہو چکا کہ مرے ہوئے جانوروں والی وائرل ویڈیو بلوچستان کے بکرا مندی کی نہیں ہے۔

جب ہم نے بلوچستان بکرا منڈی کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں بی بی سی اردو پر شائع 5 جولائی 2022 کی ویڈیو رپورٹ ملی، جس کے مطابق کوئٹہ کے بکرا منڈی میں موجود مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پانی میں بہتے ہوئے جانوروں کی یہ ویڈیو بنگلہ دیش کی ہے؟ کیا ہے سچ پڑھیں ہماری تحقیقات

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ مرے ہوئے جانوروں والی وائرل ویڈیو بلوچستان کے بکرا منڈی کی نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 2020 میں سعودی عرب کے شعیب عرعر میں طوفانی بارش کے سبب 1000 بھیڑوں کی ہوئی موت کی ہے۔

Result: False

Our Sources

YouTube Video uploaded by Iraq news.
YouTube Video uploaded by الطقس والأحداث العالمية.
Report Published by Al marsd on 2020
Twitter post by @ArabiaWeatherSA on 12 Nov 2020

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular