Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
ایک ویڈیو آن لائن شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں ایک ٹرک ہائی وے پر گاڑی سے ٹکراتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ دوبئی میں ہوئے ٹینکر دھماکے کا ہے۔
دو منٹ اور آٹھ سیکنڈ کے اس ویڈیو میں کئی کاروں اور عمارتوں کو آگ لگی ہوئی نظر آ رہی ہے اور لوگ آگ سے بچنے کے لیے بھاگتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
نوٹ: ویڈیو میں ایسے مناظر ہیں جو کچھ ناظرین کو پریشان کن لگ سکتے ہیں۔
نیوزچیکر کو اپنے واہٹس ایپ نمبر 9999499044پر ایک صارف کی طرف سے اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے درخواست بھیجی گئی تھی۔
کیا واقعی یہ ویڈیو دوبئی میں ہوئے ٹینکر دھماکے کا ہے؟ ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کا تفصیلی جائزہ لیا۔ جہاں ہمیں ویڈیو کے تقریبا پہلے آدھے حصے پر یو ایس اے ٹوڈے کا لوگو نظر آیا، جو ایک امریکن میڈیا آرگنائزیشن ہے۔
اس کو ایک اشارہ مان کر ہم نے کیورڈ سرچ کیا۔ سرچ کے دوران ہمیں یو ایس اے ٹوڈے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو ملا، جسے اگست 2018 میں اپلوڈ کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں بھی وائرل ویڈیو میں نظر آ رہے مناظر موجود تھے۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق “شمالی اٹلی میں ایک ہائی وے پر ایک ٹینکر ٹرک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے تھے”۔
ویڈیو کے 51 سیکنڈ پر ہمیں ایک مختلف منظر دیکھنے کو ملا، جس میں کاریں آگ کی لپیٹ میں جلتی ہوئی نظر آرہی، کاروں والے کیفریم کا ریورس امیج سرچ کرنے پر ہمیں دبئی سے شائع ہونے والے روزنامہ گلف نیوز کا ایک آرٹیکل ملا، جو جولائی 2020 کو شائع کیا گیا تھا۔ آرٹیکل کا عنوان کے مطابق ویڈیو کا دوسرا حصہ “قاہرہ کے نزدیک تیل کی پائپ لائن میں لگی بھیانک آگ” کا ہے۔ حالانکہ اس ویڈیو کو پہلے بھی حماس کا اسرائیل پر راکٹ حملے کا بتاکر بھی شیئر کیا جا چکا ہے۔ جسے نیوز چیکر اردو کی ٹیم فیکٹ چیک کر چکی ہے۔ پوری پڑتال آپ یہاں کلک کرکے پڑھ سکتے ہیں۔
مذکورہ رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو مصر کے اسماعیلیہ پائپ لائن دھماکے کی ہے، جس میں کم از کم 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔
دوبئی میں ہوئے ٹینکر دھماکے کے نام پر وائرل ویڈیو کے 1 منٹ 21 سیکنڈ پر ہم نے غور کیا کہ ایک مختلف منظر نظر آ رہا، جس میں عمارت و گاڑیاں جلتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس کیفریم کا ریورس امیج سرچ کرنے پر ہمیں میکسیکو میں مقیم ہسپانوی میڈیا تنظیم لا کرونیکا ڈی ہوئے پر ایک آرٹیکل ملا۔ جس میں وائرل ویڈیو میں نظر آ رہے مناظر سے ملتی جلتی تصاویر استعمال کی گئی تھیں۔ اگست 2020 کی اس رپورٹ کے مطابق یہ تصویریں اجمن کے یو اے ای کے بازار میں لگی بھیانک آگ کی ہیں۔
ویڈیو کے اختتام پر لوگ سیڑھیوں پر اوپر و نیچے دوڑتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، اس کا ریورس امیج سرچ کرنے پر ہمیں برطانوی ٹیبلائڈ کے ڈیلی میل ویب سائٹ کا لنک ملا۔
پورٹل میں وہی ویڈیو موجود ہے، جسے وائرل ویڈیو کے آخری حصے میں دیکھا جا سکتا ہے۔ فروری 2019 کی اس رپورٹ کا عنوان ہے “ویڈیو : بھیانک لمحہ جب پوری رفتار سے چلتی ہوئی ٹرین قاہرہ ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم سے ٹکرائی اور اس حادثے میں درجنوں افراد کی اموات ہوگئی اور متعدد زخمی ہو گئے”۔
نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ چار مختلف حادثوں کی ویڈیوز کو ایک ساتھ جوڑ کر یہ گمراہ کن دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو دوبئی میں ہوئے ٹینکر دھماکے کی ہے۔
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
March 22, 2025
Mohammed Zakariya
December 14, 2024
Mohammed Zakariya
July 11, 2023