جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check:کیا مصری مسلمانوں کی جانب سے غزہ شہریوں کے امداد کی...

Fact Check:کیا مصری مسلمانوں کی جانب سے غزہ شہریوں کے امداد کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟ پوری حقیقت یہاں جانیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

حماس پر اسرائیلی حملے کے بعد مصری مسلمانوں کی جانب سے غزہ شہریوں کے امداد کا بتاکر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں لوگ کھلے میدان میں اپنے کندھوں پر بوری اٹھائے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو مصری مسلمانوں کے سرحد عبور کرکے غزہ شہریوں تک امداد پہنچانے کی ہے۔ ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “مصری مسلمان غزہ باڈر پر اسرائیلی فینسنگ کو اکھاڑ کر اپنی پیٹھ پر پانی کی بوتلیں اور خوراک لاد کے غزہ شہر کی طرف بڑھ رہے ہیں”۔

وائرل ویڈیو مصری مسلمانوں کی جانب سے غزہ شہریوں کے امداد کی نہیں ہے۔
Courtesy: Facebook/zahid.hussainmangnejo.5
Courtesy: X @iamansaarmy

Fact

مصری مسلمانوں کی جانب سے غزہ شہریوں کے امداد کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے ریورس امیج سرچ کیا تو 7 اور 8 ستمبر 2023 کو شیئر شدہ ایکس ہینڈلس پر وہی ویڈیو ملی، جسے ان دنوں مصریوں کی جانب سے غزہ کی امداد کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔ جس میں ویڈیو کو مصر اور لیبیا کی سرحد پر ہورہی اسمگلنگ کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: X @Abd0Assad

اس کے علاوہ ہمیں ایک یوٹیوب چینل پر 14 جون 2022 کو اپلوڈ شدہ ویڈیو میں بھی ایسے ہی بیک پیک نظر آئے جو وائرل ویڈیو میں لوگوں کے کندھوں پر دکھائی دے رہے ہیں۔ جسے مصر اور لیبیا کے سلوم کی سرحدوں پر اسمگلنگ کا بتایا گیا ہے۔ لیکن یہ ویڈیو مصری مسلمانوں کی جانب سے غزہ شہریوں کو امداد پہنچانے کی نہیں ہے۔

Courtesy: YouTube/ 557 منوعات

یہ بھی پڑھیں: الجزائر میں ہوئی آتش بازی کی ویڈیو کو اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا بتاکر کیا جا رہا ہے شیئر

مزید سرچ کے دوران 10 ستمبر 2023 کو شائع شدہ عربی فیکٹ چیکنگ ویب سائٹ مسبار کی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں وائرل ویڈیو کو جون 2022 میں مصر کے شمالی مشرقی سرحد لیبیا کے امساعد کا بتایا گیا ہے۔ اگرچہ ہم نے آزادانہ طور پر وائرل ویڈیو کے سیاق و سباق واضح نہیں کر تے، لیکن ہم اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ اس ویڈیو کا اسرائیل اور فلسطین کے درمیان چل رہی حالیہ لڑائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: False

Sources
Tweet, Abdulkader Assad, September 8, 2023
Misbar report, September 11, 2023
Video published by منوعات 557 on 14 Jun 2022


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular