اتوار, ستمبر 15, 2024
اتوار, ستمبر 15, 2024

ہومFact CheckFact Check: الجزائر میں ہوئی آتش بازی کی ویڈیو کو اسرائیل کی...

Fact Check: الجزائر میں ہوئی آتش بازی کی ویڈیو کو اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا بتاکر کیا جا رہا ہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

واہٹس ایپ، فیس بک اور ایکس پر غزہ پر اسرائیل کے حملے کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں بلند عمارتوں پر آگ کے شعلے نظر آ رہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کی ہے، جس کی وجہ سے عمارتیں تباہ ہو رہی ہیں۔

یہ ویڈیو اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کی نہیں بلکہ الجزائر آتش بازی کی ہے۔
Courtesy: Facebook/ Shoaib Baloch
Courtesy: X @Junaidraza01

Fact

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 8 اگست 2023 کو اپلوڈ شدہ عزیز رپورٹس نامی یوٹیوب چینل اور مونڈولترس آفیشل نامی انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو سے ملتی جلتی ایک ویڈیو ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو الجزائر کے مولودیہ کی 102ویں سالگرہ کے موقع پر کی گئی آتش بازی کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: Instagram @mondoultras_ufficiale

الجزائر فٹبال مداحون کی جانب سے کی گئی آتش بازی سے متعلق ایک رپورٹ ہمیں نیوز فلیئر نامی ویب سائٹ پر موصول ہوئی، جسے رواں سال کے 7 اگست کو شائع کیا گیا تھا۔ جس کے مطابق یہ ویڈیو الجزائر میں فٹ بال مداحوں کی جانب سے مولودیہ کلب ڈی ایلجر کی 02 ویں سالگرہ کے موقع پر پائروٹیکنک ڈسپلے کی مدد سے شہر کو سرخ کرنے کی ہے۔ اس کے علاوہ 16 جولائی 2023 کو شیئر شدہ شباب بلوزداد نيوز نام کے فیس بک پیج پر بھی ایک ویڈیو ملی۔ جس میں وائرل ویڈیو جیسا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

لہذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کی نہیں ہے بلکہ الجزائر میں کی گئی آتش بازی کی ہے۔

Result: False

Sources
Video published by Aziz Reports on 8 Aug 2023
Instagram post by mondoultras_ufficiale on 8 Aug 2023
Report published by News Flare on 7 Aug 2023
Facebook post by exclusivenewsCrbv2 16 July 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular