اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: رجب طیب اردوغان فی الحال ترکی کے صدر منتخب نہیں...

Fact Check: رجب طیب اردوغان فی الحال ترکی کے صدر منتخب نہیں کئے گئے ہیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
رجب طیب اردوغان 64.47 فیصد ووٹ کے ساتھ دوبارہ ترکی کے صدر منتخب کئے گئے ہیں۔
Fact
ابھی ترکی کا نیا صدر منتخب نہیں ہوا ہے، اردوغان 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکے ہیں، 28 مئی کو “رن آف” میں فیصلے کا امکان ہے۔

ترکی میں رجب طیب اردوغان دو دہائیوں سے مسلسل فتح حاصل کرتے آئے ہیں۔ حالیہ دنوں ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ ہوئی، جس میں 5 فیصد سے زائد ووٹ لانے والی تیسرے نمبر پر صدارتی امیدوار سنان اوان کو کنگ میکر مانا جا رہا ہے۔ اب اسی کے پیش نظر سوشل میڈیا پر الگ الگ ویڈیو اور تصاویر کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ “رجب طيب اردوغان تیسری بار ترکی کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے 64.47 فیصد ووٹ حاصل کیا ہے”۔

پہلے مرحلے میں رجب طیب اردوغان کو ترکی کا صدر منتخب نہیں کیا گیا ہے۔
Courtesy: Twitter @Sadiaataha

Fact Check/Verification

رجب طیب اردوغان دوبارہ ترکی کے صدر منتخب کئے گئے ہیں، اس دعوے کے ساتھ وائرل پوسٹ کی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ہم نے ترکی انتخابات سے متعلق کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 15 مئی کو شائع شدہ ڈی ڈبلیو اور العربیہ اردو کی رپورٹس ملیں۔ جس کے مطابق 15 مئی کو پہلے مرحلے کی 97 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی ہوئی، جس میں رجب اردوغان کو 49.3 فیصد اور حریف کمال کلیچ داراولو کو 44.9 فیصد ووٹ ملے۔

یہاں یہ واضح ہوا کہ ابھی ترکی کے صدر کے طور پر رجب طیب اردوغان منتخب نہیں ہوئے ہیں۔ انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹوں کی گنتی 28 مئی کو ہوگی، جس کے نتائج کے بعد طے ہوگا کہ ترکی کا اگلا صدر کون ہوگا۔

ترکش نیوز ایجنسی انادولو نے اپنی ویب سائٹ پر صدارتی اور پالیمانی انتخابات کے نتائج کو گرافک کے ذریعے پیش کیا ہے۔ جس میں صدارتی انتخابات میں اردوغان کے 49.50 فیصد ووٹ شمار کئے گئے ہیں۔ جبکہ ترکی میں کسی بھی امیدوار کو صدر بننے کے لئے 50 فیصد سے زائد ووٹ ہونا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ترکی صدر اردوغان کو زہر دینے اور دل کا دورہ پڑنے کی خبر بے بنیاد ہے

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ رجب طیب اردوغان دوبارہ ترکی کے صدر منتخب نہیں کئے گئے ہیں۔ رواں ماہ کی 28 تاریخ کو دوسرے مرحلے میں فیصلے کا امکان ہے۔

Result: Partly False

Our Spurces
Reports published by DW News and Urdu AlArabiya on 15/05/2023
Turkey Election details by Anadolu News Agency

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular