Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
عمران خان کی بہن علیمہ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارت-پاکستان تنازعہ اور بھارت سے 'تعلق' کے بارے میں گفتگو کی ہے۔
علیمہ خان کا اسکائی نیوز سے گفتگو کی وائرل ویڈی اے آئی سے تیار کردہ ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کا اسکائی نیوز کو دیا گیا تازہ انٹرویو ہے۔
وائرل کلپ میں یہ تاثر دیا گیا ہے کہ انہوں نے بھارت-پاکستان تنازعہ، بھارتی سیاست دانوں سے اپنے مبینہ “تعلقات” اور بعض حساس سیاسی نکات پر گفتگو کی ہے۔ اس ویڈیو نے دونوں ملکوں کے صارفین میں خاصی بحث اور تشویش پیدا کی۔
ویڈیو کے ساتھ صارفین لکھ رہے ہیں “ملک دشمن گروہ کا حقیقی ایجنڈا سامنے آنا شروع۔ عاصم منیر اسلام پسند ہے اور جان بوجھ کر بھارت سے لڑتا ہے جبکہ عمران خان ایک لبرل اور مغرب کا اثاثہ ہے۔ سارے مغرب کو عاصم منیر نامی انتہا پسند کی جگہ عمران خان کی حمایت کرنا ہوگی ورنہ وہ بھارت سمیت اسکے کسی اتحادی کو نہیں بخشے گا، علیمہ خان کی اسکائی نیوز پر پاکستان مخالف افغانی اینکر یلدا حکیم سے گفتگو”۔


اس کے علاوہ وائرل ویڈیو کے حوالے سے مین اسٹریم میڈیا نے بھی غلط خبریں شائع کیں ہیں۔ جیسے این ڈی ٹی وی،، ہندوستان ٹائمس، وی اون، وغیرہ۔


آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
ٖوائرل ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے سے متعلق ہم نے سب سے پہلے متعلقہ کیورڈ تلاش کیا۔ جہاں 3 دسمبر کو اسکائی نیوز کی افغان نژاز اینکر یلدا حکیم نے اپنے ایکس پوسٹ میں واضح کیا ہے کہ ان کے نام سے منسوب عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ساتھ ایک جعلی انٹرویو سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔
اس ڈیپ فیک ویڈیو میں یہ جھوٹا تاثر دیا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان بھارت-پاکستان تنازعہ سے متعلق گفتگو ہوئی، یلدا حکیم نے لکھا ہے کہ ایسی کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور یہ کلپ مکمل طور پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کردہ جعلی ویڈیو ہے۔

اس کے بعد ہم نے وائرل ویڈیو کے چند فریموں کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اسکائی نیوز کے آفیشل یوٹیوب چینل اور ایکس پر 3 دسمبر 2025 کو علیمہ خان کے 3 منٹ 42 سیکنڈ پر مشتمل انٹرویو کا طویل ورژن ملا۔ ہم نے اس ویڈیو کا مکمل جائزہ لیا، مگر اس میں بھارت-پاکستان تنازعہ کا کوئی ذکر موجود نہیں تھا، نہ ہی انہوں نے بھارتی سیاسی روابط پر بات کی ہے۔ البتہ انہوں نے عاصم منیر کے حوالے سے چند عمومی نکات ضرور بیان کئے ہیں، لیکن وہ بھی وائرل ویڈیو سے مختلف تھے۔

رواں ماہ کی 4 تاریخ کو اسکائی نیوز کی جانب سے شائع کردہ یلدا حکیم کی ایک تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر علیمہ خان کی ڈیپ فیک ویڈیو پھیلائی جا رہی ہیں جن میں ان کے اصل جملوں، آواز اور چہرے کی حرکات کو مصنوعی طور پر تبدیل کیا گیا ہے۔

بعد ازاں ہم نے وائرل ویڈیو کا فریم بہ فریم اور آڈیو سمیت باریک بینی سے تجزیہ کیا۔ تجزیے میں واضح ہوا کہ آواز اور ہونٹوں کی حرکت ایک دوسرے سے مطابقت نہیں رکھتیں، جبکہ فریموں میں ہلکی تبدیلیاں بھی نظر آتی ہیں، جو عموماً ڈیپ فیک ویڈیوز کی نمایاں علامات ہوتی ہیں۔
اے آئی ویڈیو ڈی ٹیکٹر نامی ٹول نے وائرل ویڈیو کو 60 فیصد اسکور کے ساتھ مشکوک قرار دیا۔ تجزیے کے دوران مجموعی طور پر 12 فریم ڈی ٹیکٹ ہوئے، جن میں سے چھٹے اور دسویں فریم کو 85 فیصد کے ساتھ ہائی رسک دکھایا گیا۔ جبکہ باقی زیادہ تر فریموں کا اسکور بھی 65 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔




ریزَمبل اے آئی ٹول نے آڈیو کو جعلی قرار دیا ہے۔

ڈیپ فیک وائس ڈیٹیکٹر نے اسے ممکنہ ڈیپ فیک بتایا ہے۔


ڈیپ فیک او میٹر کے پانچ میں سے تین ماڈلز نے تقریباً 100 فیصد امکان ظاہر کیا ہے کہ آواز مصنوعی طور پر تیار کی گئی ہے۔

تکنیکی تجزیے سے واضح ہوتا ہے کہ وائرل کلپ کی آواز، چہرے کی حرکات اور مکالمہ اے آئی کی مدد سے مصنوعی طور پر تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا عمران خان کی بہن نورین نیازی نے ٹی وی انٹرویو میں وزیراعظم مودی سے ”آپریشن سندور پارٹ 2” کی درخواست کی؟
اس طرح آن لائن ملنے والے سبھی شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو جعلی ہے اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی ہے۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اسکائی نیوز کو پاک-بھارت تنازعہ یا بھارت سے اپنے مبینہ “تعلقات” پر کوئی گفتگو نہیں کی۔ یلدا حکیم نے اسے جھوٹا اور ڈیپ فیک قرار دیا ہے۔
سوال: کیا علیمہ خان نے واقعی اسکائی نیوز کو بھارت-پاکستان تنازعہ پر انٹرویو دیا ہے؟
جواب: نہیں۔ اسکائی نیوز اور یلدا حکیم دونوں نے واضح کیا ہے کہ ان کے انٹرویو میں ایسی کوئی گفتگو نہیں ہوئی ہے۔ وائرل ویڈیو جعلی ہے۔
سوال: کیا یہ ویڈیو اسکائی نیوز کے پلیٹ فارم پر نشر ہوئی تھی؟
جواب: اصل انٹرویو اسکائی نیوز کے یوٹیوب چینل پر موجود ہے، مگر اس میں بھارت-پاکستان تنازعہ یا بھارت سے کسی تعلق کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
سوال: یلدا حکیم نے اس معاملے پر کیا مؤقف دیا؟
جواب: انہوں نے 3 دسمبر کی اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ ان کے انٹرویو کی وائرل ویڈیو مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہے۔ اصل انٹرویو مختلف ہے۔
Our sources
X post by by @SkyYaldaHakim on 03 Dec 2025
Video published by YouTube Channel Sky News on 03 Dec 2025
Video published by YouTube Channel Sky News on 04 Dec 2025
Self Analysis
AI Video Detector tool
Hiya AI tool
Deep o Meter AI tool
Resemble AI tool
Mohammed Zakariya
August 29, 2025
Mohammed Zakariya
May 12, 2025
Mohammed Zakariya
December 2, 2024