Fact Check
اسرائیلی فوج کے ایران سے حملہ روکنے کی التجا کرنے کی اس ویڈیو کی کیا ہے پوری حقیقت؟ یہاں پڑھیں
Claim
اسرائیلی فوج کے ایران سے حملہ روکنے کی التجا کی ویڈیو آئی سامنے۔
Fact
ویڈیو اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
ایران اور اسرائیل کے مابین چل رہے تنازعہ کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے درمیان مائک لئے کھڑے ایک شخص کی ویڈیو خوب گردش کر رہی ہے، جس میں وہ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہا ہے کہ “ایران ہم آپ سے بھیک مانگتے ہیں، براہ مہربانی حملے کو روک دیجئے، آدھا اسرائیل مٹ چکا ہے، ہم ہتھیار ڈالتے ہیں، یہ بربادی روک دیجئے”۔
ویڈیو سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ ایران کے حملوں سے خوف کھا کر اسرائیلی فوج نے اپنا ہتھیار ڈال دیا ہے۔


آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
Fact Check/Verification
اسرائیلی فوج کے ایران سے حملہ روکنے کی التجا کرنے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کا ہم نے بغورخود تجزیہ کیا تو ہمیں وائرل کلپ کے دائیں جانب نچلے حصے میں انگلش میں “ویو” لکھا ہوا نظر آیا۔ پھر ہم نے اس لفظ کو گوگل پر تلاش کیا تو معلوم ہوا کہ ‘ویو3‘ اے آئی ویڈیو بنانے والا ایک ٹول ہے۔

تب ہم نے اے آئی کا پتا لگانے والے ٹول ہائیو ماڈریشن کی مدد لی۔ جس نے اپنے تجزیہ میں اس ویڈیو میں 99.9 فیصد اے آئی یا ڈیپ فیک سے تیار کردہ مواد ہونے کے امکانات ظاہر کئے ہیں۔

مزید تحقیقات کےلئے ہم نے ڈیپ فیکس تجزیہ یونٹ(ڈی اے یو) کو وائرل ویڈیو بھیجا۔ جس کے بعد ڈیپ فیکس اینالیسس یونٹ نے ویڈیو کا مکمل تجزیہ کیا اور مختلف ٹولز کے حوالے سے بتایا کہ اس ویڈیو میں استعمال کی گئی آواز مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: ایران کی جانب سے تل ابیب پر کئے گئے حملے کی نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو
Conclusion
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ اسرائیلی فوج کے ایران سے حملہ روکنے کی التجا کرنے والی ویڈیو دراصل مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
Sources
Self Analysis
HiveModeration tool
Analysis by DAU team