Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
حالیہ جاپان کے شمال مشرقی ساحل کے قریب 7.5 شدت کا زلزلے کا منظر۔
یہ ویڈیو پرانی ہے، حالیہ زپان زلزلے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
جاپانی میڈیا رپورٹ کے مطابق 8 دسمبر کو جاپان کے شمال مشرقی ساحل کے قریب 7.5 شدت کا زلزلہ آیا۔ اس حادثے میں دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسی تناظر میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک پُرسکون رہائشی گلی دکھائی دے رہی ہے جو نارنجی اسٹریٹ لائٹس کی روشنی میں نہائی ہوئی ہے۔ سڑک کے دونوں جانب کھڑی گاڑیاں بالکل ساکن ہیں اور عمارتوں کی کھڑکیوں میں کہیں کہیں ہلکی روشنی جھلک رہی ہے۔ لیکن چند لمحوں بعد صورتحال میں زلزلے کی علامات نظر آنا شروع ہو جاتی ہیں۔
صارفین اس ویڈیو کو حالیہ جاپان کے 7.5 شدت کے زلزلے کی ویڈیو بتا کر شیئر کر رہے ہیں۔

ہم نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کو اویسم اسکرین شاٹس کی مدد سے کیفریموں میں تقسیم کیا اور ان فریموں کو گوگل لینس پر تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں ایک فیس بک پیج پر یہ ویڈیو ایک ستمبر 2025 کو ملی، جسے افغانستان کے جلال آباد میں 31 اگست 2025 کو آنے والے 6.0 شدت کے زلزلے کا بتایا گیا ہے۔

مزید تحقیق کے دوران ہمیں یہی ویڈیو ایک ستمبر 2025 کو “کشمیر اسپورٹ لائٹ” اور “دی وائس آف سکم” نامی فیس بک پیج پر بھی ملی، جہاں اسے افغانستان کے زلزلے کا بتایا گیا۔ اسی کے علاوہ، امریکی نیوز ویب سائٹ “دی ایم ای ایس ٹائمز” نے بھی مذکورہ کلپ کو افغانستان کے جلال آباد میں آنے والے زلزلے سے منسوب کیا۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے گوگل پر “افغانستان جلال آباد 6.0 زلزلہ” کیورڈز تلاش کئے۔ اس دوران ہمیں انڈونیشیا کی “ٹریبیون نیوز” سے منسوب یوٹیوب چینل “وارتاکوٹا پروڈکشن” پر 2 ستمبر 2025 کو اپلوڈ شدہ ایک ویڈیو رپورٹ ملی، جس میں یہ ویڈیو افغانستان میں 31 اگست 2025 کو رات کے وقت آنے والے 6.0 شدت کے زلزلے کی قرار دی گئی اور بتایا گیا کہ اس حادثے میں کم از کم 800 افراد ہلاک اور 2,800 سے زائد زخمی ہوئے۔
البتہ ہم آزادانہ طور پر یہ تصدیق نہیں کرتے کہ ویڈیو اصل میں کس ملک کی ہے، لیکن یہ واضح ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ جاپان زلزلے کی نہیں بلکہ پرانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اجتماعی جنازے کی وائرل تصویر حالیہ افغانستان زلزلے کی نہیں بلکہ پرانی ہے
آن لائن شواہد سے واضح ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو پرانی ہے اور اس کا تعلق جاپان کے شمال مشرقی ساحل کے قریب حالیہ زلزلے سے نہیں ہے۔
Sources
Facebook post by Kangleipak Apunba Khollao, Kashmir Spotlight, The Voice of Sikkim and The MES Times on 01 Sept 2025
Video report published by Warta Kota Production on 02 Sept 2025
Mohammed Zakariya
October 8, 2025
Mohammed Zakariya
October 7, 2025
Mohammed Zakariya
October 6, 2025