پیر, اپریل 29, 2024
پیر, اپریل 29, 2024

ہومFact CheckFact Check: کسان مظاہرے کی نہیں بلکہ بلاگر بھانا سدھو کی رہائی...

Fact Check: کسان مظاہرے کی نہیں بلکہ بلاگر بھانا سدھو کی رہائی کے لئے ہوئے احتجاج کی ہے یہ ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
یہ ویڈیو بھارت میں ہو رہے کسان مظاہرے کی ہے۔

Fact
یہ دعویٰ فرضی ہے۔ یہ ویڈیو 3 فروری کو بلاگر بھانا سدھو کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین کی ہے۔

کسانوں نے 12 اہم مطالبات کے ساتھ 13 فروری 2024 کو پنجاب سے دہلی تک مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کسانوں کا سب سے بڑا مطالبہ یہ ہے کہ حکومت تمام فصلوں کے لئے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کا ضمانتی قانون بنائے۔ ایک طرف کسان امرتسر دہلی نیشنل ہائی وے کے ذریعے ہریانہ میں داخل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں، وہیں امبالا میں شمبھو سرحد کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

اس دوران کسان آندولن سے جوڑکر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس میں دکھایا گیا ہے کہ ٹریکٹروں کا ایک گروپ پنجاب پولیس کی بیریکیڈنگ توڑ رہا ہے۔ ٹریکٹروں پر کئی جھنڈے لگے ہوئے ہیں۔ ٹریکٹر پر سوار لوگ ‘جو بولے سو نہال’ کے نعرے لگاتے سنائی دے رہے ہیں۔ ایک مستند ایکس صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “بھارت میں کسانوں کا احتجاج”۔

یہ ویڈیو کسان مظاہرے کی نہیں ہے۔
Courtesy: X @RTEUrdu

Fact Check/ verification

اس وائرل دعوے کی تصدیق کے لئے نیوز چیکر نے ویڈیو کے ایک فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 4 فروری 2024 کو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو ملی، جس میں وائرل ہونے والی ویڈیو کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سے واضح ہوا کہ یہ تقریباً ایک ہفتہ پرانی ویڈیو ہے۔ تحقیقات کے دوران ہمیں 3 فروری 2024 کو جیم ٹی وی نامی فیس بک اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو ملی۔ اس میں وائرل ویڈیو بھی موجود ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں پنجابی زبان میں لکھا ہے کہ یہ کسانوں اور بھانا سدھو کے نوجوان حامیوں کی ٹریکٹر سے بیریکیڈ ہٹا کر آگے بڑھنے کی ویڈیو ہے۔

اس احتجاجی ریلی کی تصاویر بی بی سی پنجابی نے 3 فروری کو شائع ہونے والی اپنی ایک رپورٹ میں بھی استعمال کی تھیں۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 3 فروری کو بھانا سدھو کے حق میں کسان اور نوجوان حامی وزیر اعلیٰ پنجاب بھگونت مان کے گھر کا گھیراؤ کرنے کے لئے جمع ہوئے تھے۔

Courtesy: BBC Punjabi

Conclusion

ہم اپنی تحقیقات سے اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ ویڈیو بھارتی کسانوں کے احتجاج کی نہیں ہے، بلکہ 3 فروری کو ہونے والے ایک مظاہرے کی ہے، جس میں بلاگر بھانا سدھو کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Result: False

Sources
Report published by BBC Punjabi on 3rd and 4th February 2024.
Report published by Tribune on 3rd February 2024.
Post by Facebook page Gemm TV on 3rd feb 2024.


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular