جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkہوا میں اڑتے میز و کرسی کی یہ ویڈیو گجرات میں آئے...

ہوا میں اڑتے میز و کرسی کی یہ ویڈیو گجرات میں آئے بپرجوئے طوفان سے متعلق نہیں ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
سمندری طوفان بپرجوئے کے بھارتی ریاست گجرات میں اثرانداز ہونے کی ویڈیو
Fact

طوفان کی وجہ سے ہوا میں اڑتے میز و کرسی کی یہ ویڈیو تقریباً 1 سال پرانی ہے اور ہبلی ہوائی اڈے کے نزدیک موجود کینٹین کی ہے۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر بپرجائے طوفان گفتگو کا موضوع بنا ہوا ہے۔ صارفین اس طوفان سے متعلق مختلف قسم کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔ جن میں سے کچھ پرانی و غیرمتعلق بھی ہیں۔ اسی کڑی میں ہوا میں اڑتے میز و کرسی کی ایک ویڈیو صارفین کی جانب سے خوب شیئر کی جا رہی ہے اور اسے بپرجوئے طوفان کی وجہ سے گجرات میں ہوئے اثر کا بتایا جا رہا ہے۔

ویدر نیوز پی کے نامی ایک فیس بک صارفین نے اس ویڈیو کو بپرجوئے طوفان کا بتا کر شیئر کیا ہے۔ ساتھ ہی اس ویڈیو کو مختلف صارفین کے ذریعے فیس بک و ٹویٹر پر بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔

ہوا میں اڑتے میز و کرسی کی یہ ویڈیو بپرجوئے طوفان کی نہیں ہے۔

Fact Check/Verification

اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کو کیفریم میں تقسیم کیا۔ ان میں سے کچھ کیفریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ہبلی دھرواڑ انفرا نامی فیس بک پیج پر اسی ویڈیو کا طویل ورژن ملا۔ اس ویڈیو کو 6 مئی 2022 کو شیئر کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو ہبلی شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بھاری بارش کی ہے۔

یہاں سے اپنی تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں دی لوجیکل انڈین کے یوٹیوب چینل پر 6 مئی 2022 کو اپلوڈ شدہ ایک ویڈیو رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ میں ہوبہو وائرل ویڈیو جیسے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق ہبلی شہر میں 5 مئی کو آئی تیز آندھی و بارش کی وجہ سے ہبلی ہوائی اڈے کے نزدیک موجود کینٹین میں رکھی کرسیاں، میزیں اور برتن ہوا کے ساتھ اڑنے لگے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں ٹائمس ناؤ نیوز، ہبلی ٹائمس اور نیوز 18 پر اس حوالے سے شائع مختلف میڈیا رپورٹس بھی ملیں۔ ان سبھی رپورٹ میں اس ویڈیو کو 5 مئی 2022 کو ہبلی میں تیز آندھی اور بارش کے سبب ہوا میں اڑتے میز و کرسی کا بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بھارت اور پاکستان کے ساحلی علاقوں کی طرف بڑھتے ہوئے طوفان کی ہے یہ ویڈیو؟

Conclusion

اس طرح نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ ہوا میں اڑتے میز و کرسی کی یہ ویڈیو تقریباً ایک سال پرانی ہے اور ہبلی ہوائی اڈے کے نزدیک کی ہے۔ اس ویڈیو کا حال میں گجرات میں آئے بپرجوئے طوفان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


Result: False

Our Sources
Facebook post by Hubballi Dharwad Infra dated 6 May 2022
Media reports of Hubballi Times, Times Now, News 18 published on 5th, 6th and 7th May 2022 respectively.


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular