ہفتہ, اپریل 27, 2024
ہفتہ, اپریل 27, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا چرچ میں ہم جنس پرست جوڑے کی شادی کے...

Fact Check: کیا چرچ میں ہم جنس پرست جوڑے کی شادی کے دروان آسمانی بجلی گرنے سے فوت ہوئے لوگ؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

واہٹس ایپ اور فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں ایک چرچ میں بھیانک آگ لگی ہوئی نظر آرہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امریکہ کے ایک چرچ میں ہم جنس پرست جوڑے کی شادی کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے چرچ میں موجود سبھی شرکاء کی موت ہوگئی۔

امریکہ کے اس چرچ میں ہم جنس پرست جوڑے کی شادی کے دوران آگ نہیں لگی تھی۔
Screenshot of Whatsapp forward
Courtesy: Facebook/ Jamshaid Attari

Fact

چرچ میں ہم جنس پرست جوڑے کی شادی کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 5 جون 2023 کو شائع شدہ بوسٹن 25 نیوز نامی ویب سائٹ پر ہوبہو ویڈیو کے ساتھ شائع رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق یہ ویڈیو امریکی ریاست میساچوسٹس کے 280 سال پرانے تاریخی چرچ میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے لگی آگ کی ہے۔ رپورٹ میں چرچ کے ایک پادری کے حوالے سے لکھا ہے کہ جس وقت چرچ میں آگ لگی تھی وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔

Courtesy: Boston 25 News

اس کے علاوہ وائرل ویڈیو سے متعلق معلومات امریکہ کے اسپینسر فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے فیس بک پیج پر بھی موصول ہوئی۔ جس کے مطابق چرچ میں لگی آگ کے باعث کوئی موت واقع نہیں ہوئی تھی۔

البتہ چرچ کے فیس بک پوسٹ سے واضح ہوتا ہے کہ چرچ ایل جی بی ٹی کیو+ کی حمایت کرتا ہے۔

اس ویڈیو کو پہلے سویڈن کا بتاکر شیئر کیا گیا تھا، جس کا اردو فیکٹ چیک یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

لہذا نیوزچیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ امریکی ریاست میساچوسٹس کے ایک تاریخی چرچ میں آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگی تھی۔ لیکن جب وہاں بجلی گری تو ناتو وہاں شادی کی تقریب چل رہی تھی اور ناہی چرچ کے اندر کوئی موجود تھا۔

Result: False

Sources
Reports Boston 25 News on 5 Jun 2023
Facebook post by SpencerFireDepartment on

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular