Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
Claim
یہ تصویر حوثیوں کی جانب سے اسرائیل سے وابستہ بحری جہاز کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی ہے۔
Fact
یہ تصویر تقربیاً 4 سال پرانی ہے اور حوثیوں کی جانب سے حالیہ اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک بحری جہاز کی تصویر کو اسرائیل اور فلسطین لڑائی سے منسوب کرکے شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس میں ایک بحری جہاز سے دھواں اور اس کے اوپر ہیلی کاپٹر نظر آرہا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ تصویر حوثیوں کی جانب سے اسرائیل سے وابستہ بحری جہاز کو ڈرون سے نشانہ بنائے جانے کی ہے۔
تصویر کے ساتھ ایک مستند ایکس ہینڈل نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “یمن حدیدہ بندرگاہ سے 60 میل کے فاصلے پر یمن کے حوثیوں نے اسرائیل سے وابستہ ایک اور بحری جہاز پر بمبار ڈرون کشتیوں سے حملہ کردیا۔ شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے”۔

اسرائیل سے وابستہ بحری جہاز کو ڈرون سے نشانہ بنائے جانے کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں اسکرین پر 2019 کو شائع شدہ متعدد میڈیا رپورٹس کے لنک فراہم ہوئے۔ 17 دسمبر 2019 کو شائع شدہ حریت ڈیلی نیوز ویب سائٹ پر ایک رپورٹ میں ہوبہو تصویر ملی۔ جس کے عنوان میں لکھا ہے کہ بحریہ میڈ میں روسی اور شامی حکومت نے مشترکہ مشقیں شروع کردیں۔

ایک اگست 2019 کو شائع ترکیہ کی نیوز ایجنسی انادولو کی ایک رپورٹ میں ہمیں ہوبہو تصویر فراہم ہوئی۔ اس رپورٹ کے عنوان میں لکھا تھا “بحیریہ بالٹک میں روسی فوجی مشق”۔ لیکن تصویر کب اور کہاں کی ہے یہ واضح نہیں کیا گیا ہے۔ البتہ میڈیا رپورٹس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اسرائیل سے وابستہ بحری جہاز کو حوثیوں کے لڑاکے سمندر میں مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔ لیکن وائرل تصویر کم از کم 4 سال پرانی ہے۔


لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ تصویر حوثیوں کی جانب سے اسرائیل سے وابستہ بحری جہاز کو نشانے کی نہیں ہے، بلکہ یہ تقربیا 4 سال پرانی ہے۔
Sources
Reports published by Hurriyet Daily News and Anadolu Agency on 2019
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Mohammed Zakariya
September 22, 2025
Mohammed Zakariya
September 10, 2025
Mohammed Zakariya
April 15, 2025