اتوار, اپریل 28, 2024
اتوار, اپریل 28, 2024

ہومFact CheckFact Check: ناسک نہیں بلکہ چنّئی ریلوے اسٹیشن سے برآمد ہوا سیکڑوں...

Fact Check: ناسک نہیں بلکہ چنّئی ریلوے اسٹیشن سے برآمد ہوا سیکڑوں کیلو کتّے کا گوشت

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

ٰواہٹس ایپ پر ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں کچھ لوگ پولس اہلکاروں کے ساتھ ریلوے اسٹیشن پر بغیر کھال والے جانور اٹھائے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہندی زبان میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ناسک ریلوے اسٹیشن پر آج 500 کیلو کتّے کا گوشت برآمد ہوا ہے۔ یہ گوشت ناسک سے ممبئی کے ہوٹلوں میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔ ساتھ ہی مسلمانوں کو اس سے بچنے کی تلقین بھی کی گئی ہے۔

ناسک ریلوے اسٹیشن نہیں بلکہ چنئی کی ہے یہ تصویر۔
Whatsapp forward

Fact

وائرل تصویر اور اس کے ساتھ کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سرچ کرنے پر ہمیں وائرل تصویر کے ساتھ نومبر 2018 کو شائع شدہ فائننس ایکسپریس اور انڈیا ٹائمس کی رپورٹس ملیں۔ جس کے مطابق پولس نے چنئی کے ایگمور ریلوے اسٹیشن سے 1100 کیلوں کتّے کا گوشت برآمد کیا تھا۔

Courtesy: Financial express

وائرل تصویر کو ناسک کا بتاکر 2019 میں بھی فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ جس کا فیکٹ چیک یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

اس طرح یہ ثابت ہوا کہ وائرل تصویر کے ساتھ کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔ دراصل چنئی کے ایگمور ریلوے اسٹیش پر سی آر پی ایف کی ٹیم نے 1100 کیلو کتّے کا گوشت برآمد کیا تھا۔ اس تصویر کا ناسک یا حالیہ دنوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: False

Our Sources
Reports published by Financialexpress and India Times on Nov 2018


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular