اتوار, دسمبر 8, 2024
اتوار, دسمبر 8, 2024

HomeFact Checkکیا پاپ اسٹار ریحانہ نے پاکستانی پرچم لہرایا؟سچ جاننے کےلئے پڑھیئے ہماری...

کیا پاپ اسٹار ریحانہ نے پاکستانی پرچم لہرایا؟سچ جاننے کےلئے پڑھیئے ہماری تحقیق

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

کسان آندولن کے حوالے سے ملک و بیرون ممالک کے خواص و عام شخصیات اپنے تاثرات سوشل میڈیا پر پیش کررہے ہیں۔2فروری کو دنیا کی معروف پاپ گلوکارہ ریحانہ نے بھی ٹویٹر پر اپنا تاثرات پیش کیا تھا۔انہوں نے سی این این کے ایک نیوز شیئر کرتے ہوئے لکھاتھا کہ “ہم کسان آندولن کے بارے میں بات کیوں نہیں کررہے ہیں”

جس کے بعد تین فروری کوریحانہ بھارت میں سوشل میڈیا کے ہر پلیٹ فارم پر ٹرینڈ کرنے لگیں۔اسی درمیان ریحانہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔جس میں ریحانہ پاکستان کا پرچم ہاتھ میں لئے ہوئے نظرآرہی ہیں۔یوزرس کا دعوی ہے کہ ریحانہ پاکستان کی حامی ہیں۔انہوں نے ٹویٹ اس لیے کیا کہ وہ کسان آندولن کو بین الاقوامی مسئلہ بنا سکیں ۔یہی تصویر ہمارے ایک قاری نے واہٹس ایپ پر شیئڑ کیا اور اس کی سچائی جاننے کی التجا کی ہے۔

کرشنا ساگوان نے فیس بک پر مذکورہ تصویر کو شیئر کیاہے۔

Fact Checking/Verification

پاپ اسٹار ریحانہ کے حوالے سے ہم نے جب کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں بی بی سی اردو اور جیونیوز پر شائع خبریں ملیں۔جس کے مطابق ریحانہ پر بھارتیہ کسان کی حمایت میں ٹویٹ کرنے پر پاکستانی ایجنٹ ہونے کا الزام عائد کیاجارہاہے ۔

تصویر کا سچ جاننےکےلیے ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔اس دوران ہمیں وائرل تصویر کے ساتھ انڈین ایکسپریس پر 2جولائی2019 کو شائع شدہ ایک خبر ملی۔جس کے مطابق ریحانہ (Rihana)کرکٹ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی حمایت میں اسٹیڈیم پہنچی تھیں۔یہ میچ شری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے بیچ کھیلا گیا تھا۔بتادوں کہ ہمیں اس خبر میں ریحانہ کی اصلی تصویر ملی۔جس میں ریحانہ پاکستان نہیں بلکہ ویسٹ انڈیز کا پرچم پکڑے ہوئی ہیں۔

سرچ کے دوران ہمیں آئی سی سی اور ونڈیز کرکٹ کے ٹویٹر ہینڈل پر بھی ریحانہ کی ویسٹ انڈیز کا پرچم تھامے ہوئے تصویر ملی۔اس تصویر کے کیپشن میں بھی بتایاگیا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کو سپورٹ کرنے کےلیے عالمی معروف گلوکارہ ریحانہ اسٹیڈیم پہنچیں۔

نیوزچیکر کی ہندی ٹیم نے بھی اس تصویر کی تحقیقات باریکی سے کی ہے۔یہاں آپ فیکٹ چیک پڑھ سکتے ہیں۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاپ گلوکارہ ریحانہ کی ویسٹ انڈیز کا پرچم لی ہوئی اصل تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔بتادوں کہ یہ تصویر تقریباً2سال پرانی ہے۔

Result: Manipulated

Our Sources

bbc:https://www.bbc.com/urdu/regional-55910775

Geo:https://urdu.geo.tv/latest/243762-

Indian Express – https://indianexpress.com/photos/entertainment-gallery/rihanna-adds-glitz-and-glamour-to-world-cup-2019-5810112/2/

Twitter – https://twitter.com/ICC/status/1145715486560309249

Twitter- https://twitter.com/windiescricket/status/1145711747539570688

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular