ہفتہ, اپریل 27, 2024
ہفتہ, اپریل 27, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا خطبہ دیتے ہوئے مراکش کے امام کی ہوئی موت؟...

Fact Check: کیا خطبہ دیتے ہوئے مراکش کے امام کی ہوئی موت؟ جانیں پورا سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
مراکش کے امام نے خطبہ روک کر کلمہ پڑھا اور اللہ کو پیارا ہو گیا۔
Fact
خطبہ دیتے ہوئے مراکش کے امام کی موت نہیں ہوئی تھی، بلکہ وہ بے ہوش ہوگئے تھے۔

سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ٹویٹر پر ایک مسجد کے اندر کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں امام ممبر پر خطبہ کے دوران کلمہ پڑھتے ہوئے ممبر سے گر جاتے ہیں۔ جس کے بعد وہاں موجود نمازی ان کی مدد کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ خطبہ دیتے ہوئے مراکش کے امام کی موت ہو گئی۔

خطبہ دیتے ہوئے مراکش کے امام کی موت نہیں بلکہ بے ہوش ہوئے تھے۔
Courtesy: Facebook/ ZoOish
Courtesy: Twitter @Majid24382881

ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “مراکش کا امام خطبہ دے رہا رہا تھا، موت کے فرشتے کو دیکھا، خطبہ روک کر کلمہ طیبہ، کلمہ شہادت پڑھا اور اللہ کو پیارا ہو گیا۔ مرنا تو سب نے ہے، لیکن امام صاحب کی موت ہر مسلمان کی خواہش ہے”۔

Courtesy: Facebook/Muhasira News

Fact Check/Verification

وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے کچھ عربی کیورڈ کے ساتھ گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں وجدة الآن نامی فیس بک پیج پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کے کمنٹ پڑھنے پر معلوم ہوا کہ ویڈیو وجدہ شہر کے سیدی یحی روڈ پر موجود مسجد عمر بن الخطاب کی ہے۔ جہاں امام خطبہ دیتے ہوئے بے ہوش ہو گئے تھے، جنہیں قریب کے اسپتال میں علاج کے لئے لے جایا گیا، جہاں وہ صحتیاب ہوگئے تھے۔ وجدة الآن نے امام کے ایک دوست سے رابطہ کیا تھا، جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی تھی۔

Courtesy: Facebook/

وائرل ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے سے متعلق 2022 کو شائع شدہ مراکش کی نیوز ویب سائٹس امنوس، اسٹیپ ویڈیو گراف، جھینۃ، مغریس، ماروك 4 اور اکادیر ٹی وی پر ملیں۔ ان رپورٹس میں بھی واضح کیا گیا ہے کہ مسجد عمر بن الخطاب کے امام خطبہ کے دوران صرف بے ہوش ہوئے تھے، لیکن علاج کے بعد وہ صحتیاب بھی ہو گئے تھے۔

Courtesy: Agadir Tv

اس کے علاوہ ہمیں ایجنسی فرانس پریس کا ایک عربی زبان میں فیکٹ چیک ملا۔ جس کے مطابق اسلامی امور کے علاقائی وفد نے ایجنسی فرانس پریس کے نیوز انویسٹی گیشن سروس کے نامہ نگار سے بتایا تھا کہ یہ واقعہ مراکش کے وجدہ شہر کی مسجد عمر بن الخطاب میں پیش آیا تھا۔ جہاں امام کی موت نہیں ہوئی تھی بلکہ ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی، علاج کے بعد وہ واپس آگئے تھے اور خطبہ بھی دیا تھا۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ خطبہ دیتے ہوئے مراکش کے امام کی موت نہیں ہوئی تھی، بلکہ وہ بے ہوش ہوئے تھے بعد میں انہوں نے مسجد میں خطبہ بھی دیا تھا۔

Result: False

Sources
Facebook post by OujdaAlan on 5 Jun 2022
Reports published by Maroc4, Agadir tv, Maghress, juhainah-net, Amnous and Step Video Graph on 2022


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular