ہفتہ, اپریل 27, 2024
ہفتہ, اپریل 27, 2024

ہومFact CheckFact Check: عمران خان کی یہ ویڈیو دو دن جیل میں وقت...

Fact Check: عمران خان کی یہ ویڈیو دو دن جیل میں وقت گذارنے کے بعد کی نہیں ہے، پوری حقیقت یہاں جانیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
دو دن جیل میں وقت گذارنے کے بعد پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حالت خراب ہوگئی ہے اور آنکھیں سوج گئی ہیں۔
Fact
عمران خان کے جیل جانے سے پہلے ایک نجی چینل کو دئے گئے انٹرویو کی ویڈیو کو ترمیم کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو توشہ خانہ معاملے میں جیل منتقل کئے جانے کے بعد ان کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں وہ پریشان اور بوتل سے پانی پیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر ویڈیو سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دو دن جیل میں وقت گذارنے کے بعد پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی آنکھیں سوج گئی ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ ایک ٹویٹر صارف نے لکھا ہے “دو دن میں عمران خان کی حالت کیا ہو گئی ہے اس کی آنکھیں ہی نہیں کھل رہیں، اس نے قرآن کریم کیا پڑھنا تھا۔ یوتھیے کہتے جیل میں تلاوت کر رہا”۔

عمران خان کی یہ ویڈیو دو دن جیل میں وقت گذارنے کی نہیں بلکہ ترمیم شدہ ہے۔
Courtesy: Twitter @MuhibTT7

مذکورہ ویڈیو کو الگ الگ کیپشن کے ساتھ بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔

Fact Check/Verification

عمران خان کے دو دن جیل میں وقت گذارنے کے بعدکا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 1 اگست 2023 کو شیئر شدہ زبیر علی خان نامی ٹویٹر ہینڈل پر چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس میں عمران خان وی نیوز کے نمائندہ سے گفتگو کر رہے ہیں۔

ہم نے جب پوری ویڈیو کو غور سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ اصل ویڈیو کے ساتھ چھیڑ خوانی کی گئی ہے۔ ویڈیو کے الگ الگ حصے کو جوڑ کر پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی آنکھوں کو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔ درج ذیل کی تصویر میں واضح فرق دیکھ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ہمیں وائرل ویڈیو کا اصل نسخہ وی نیوز کے آفیشل ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر بھی ملا۔ جسے آپ یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ معاملے میں 5 اگست کو گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا تھا۔ جبکہ عمران خان کی وائرل ویڈیو انٹرنیٹ پر ایک اگست سے موجود ہے۔

Courtesy: We News

یہ بھی پڑھیں: کیا عمران خان کی یہ ویڈیو اٹک جیل کے اندر کی ہے؟ یہاں جانیں پورا سچ

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ عمران خان کے دو دن جیل میں وقت گذارنے کے بعد کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو ترمیم شدہ اور ان کے جیل جانے سے پہلے کی ہے۔

Result: False

Sources
Tweet by @ZubairAlikhanUN on 01 Aug 2023
Report published by We News Pakistan on 01 Aug 2023
Self Analysis by Newschecker


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular