اتوار, اپریل 28, 2024
اتوار, اپریل 28, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا عمران خان کی یہ ویڈیو اٹک جیل کے اندر...

Fact Check: کیا عمران خان کی یہ ویڈیو اٹک جیل کے اندر کی ہے؟ یہاں جانیں پورا سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اٹک جیل کے اندر کی ویڈیو
Fact
یہ ویڈیو ڈرگس اسمگلر ایل چاپو گوزمین کے جیل سے بھاگنے کی ہے۔ جسے 14 جولائی 2015 کو میکسیکن حکام کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو 5 اگست کو توشہ خانہ کیس معاملے میں 3 سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ جس کے بعد عمران خان کو گرفتار کیا گیا اور اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔ اب اسی معاملے سے منسوب کرکے ایک بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ٹویٹر پر شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں ایک شخص جیل کے کمرے کے اندر چہل قدمی کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ عمران خان کی اٹک جیل کے اندر کی ویڈیو ہے۔

ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “چیئرمین عمران خان نے کہا کہ یہ پیغام دے دو کہ میں ساری عمر جیل میں گزار دوں گا مگر غلامی قبول نہیں کروں گا۔ چیئرمین عمران خان کو اٹک جیل میں سی کلاس کے اندر رکھا گیا ہے مگر عمران خان کا مورال ہائی ہے، وکیل نعیم حیدر پنجوتہ کی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو”۔

عمران خان کی یہ ویڈیو اٹک جیل کے اندر کی نہیں ہے، بلکہ میکسیکو کی ہے۔
Courtesy: Facebook/ syed.shams.7547

Fact Check/Verification

عمران خان کے اٹک جیل کے اندر کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈِیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ین ڈیکس سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اسکرین پر متعدد میڈیا رپورٹس کے لنک فراہم ہوئے، جو 2015 کے تھے اور جن میں اس ویڈیو کو میکسیکو کا بتایا گیا تھا۔

Sreenshot of Google revese search

لاس انجلس ٹائمس، سی این ایس اور ایسو سی ایٹ پریس کے یوٹیوب چینل اور ویب سائٹس پر ہوبہو ویڈیو کا طویل ورژن موصول ہوا۔ لاس انجلس ٹائمس کی ایک رپورٹ کے  مطابق مذکورہ وائرل ویڈیو کو میکسیکو کے حکام کی جانب سے 14 جولائی 2015 کو جاری کیا گیا تھا۔ جہاں جیل سے منشیات کے دنیا کے گاڈ فادر ایل چاپو سخت سکیورٹی کے باوجود اپنے سیل سے فرار ہو گیا تھا۔ 11 جولائی 2015 کی یہ سی سی ٹی فوٹیج ہے۔

Courtesy: Los Angeles Times

بی بی سی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق ایل چاپو گوزمین کو جیل کی ایک سرنگ سے فرار ہونے کے بعد جنوری 2016 میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔ ایل چاپو 1957 میں ایک کسان کے خاندان میں پیدا ہوا تھا، وہ پوست اور گانجے کے کھیتوں میں کام کرتا تھا اور یہیں سے اس نے منشیات اسمگلنگ کا ہنر سیکھا تھا۔ اس کے بعد دی گاڈ فادر کے نام سے مشہور ہوا۔

 اٹک جیل میں عمران خان کس حال میں ہیں؟

جیل میں عمران خان کس حال میں ہیں؟ یہ جاننے کے لئے ہم نے گوگل پر چند کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں وائس آف امریکہ کی 7 اگست 2023 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو جیل میں اذیت میں رکھا گیا ہے پر ان کے حوصلے بلند ہیں۔ وہیں ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ عمران خان کی سیل میں سبھی طرح کے سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔ مذکورہ سبھی تحقیقات سے واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو عمران خان کی اٹک جیل کے اندر کی نہیں ہے۔

Conclusion

 اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ عمران خان کی اٹک جیل کے اندر کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل میکسیکو حکام کی جانب سے جاری کی گئی ڈرگس اسمگلر ایل چاپو گوزمین  کے جیل سے فرار ہونے کا سی سی ٹی وی فوٹیج ہے۔

Result: False

Sourrces
Reports published by CNN, AP News and Los Angeles Times on 2015
Report published by BBC Urdu on 11 Nov 2018
Report published by VOA Urdu on 7 Aug 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular