پیر, دسمبر 23, 2024
پیر, دسمبر 23, 2024

HomeFact CheckViralایتھوپیا کے میسکل تہوار کی ویڈیو کو عمران خان کے حقیقی آزادی...

ایتھوپیا کے میسکل تہوار کی ویڈیو کو عمران خان کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کا بتاکر کیا جا رہا شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری ہے۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان اس مارچ کی قیادت کر رہے ہیں۔حقیقی آزادی لانگ مارچ کا بتاکر سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیو اور تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔ ان دنوں ایک ویڈیو خوب شیئر کی جا رہی ہے، جس میں لوگوں کی بھیڑ دیکھی جا سکتی ہے۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو عمران خان کے حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شامل ہوئے لوگوں کی ہے۔

ایتھوپین تہوار میں شامل لوگوں کی ویڈیو کو عمران خان کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کا بتاکر کیا جا رہا شیئر
Courtesy:FB/StaunchInsafian1

مذکورہ دعوے کے ساتھ ویڈیو کو فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں ، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Fact Check/ Verification

حقیقی آزادی لانگ مارچ کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کو ہم نے انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن کچھ بھی اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔ پھر ہم نے یوٹیوب پر کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں کوسٹر میڈیا پر اپلوڈ شدہ 28 ستمبر 2022 کی وہی ویڈیو ملی، جسے ان دنوں عمران خان کے لانگ مارچ کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو کے عنوان میں اس ویڈیو کو عدیس ابابا کے میسکل اسکوائر میں ہونے والے میسکل تہوار کا بتایا گیا ہے۔

یہی ویڈیو ہمیں 2 اکتوبر 2022 کو اپلوڈ شدہ ایتھیلنا ٹیوب نامی یوٹیوب چینل پر بھی ملی۔ جس کا عنوان امہیرک زبان میں تھا۔ ترجمہ کرنے پر پتا چلا کہ یہ منظر عدیس ابابا کے کراس اسکوائر میں ہونے والے تہوار کا ہے۔ جب ہم نے عدیس اسکوائر گوگل پر سرچ کیا تو پتا چلا کہ یہ ایتھوپیا کی دارالحکومت ہے۔

بشکریہ: کوسٹر میڈیا

مزید سرچ کے دوران ہمیں ‘مہرتیب آصفہ’ نام کے فیس بک پیج پر 28 ستمبر 2022 کو شائع شدہ ایک پوسٹ ملی، جس میں 3 تصاویر موجود تھیں۔ ان میں بائیں جانب والی تصویر وائرل ویڈیو کے ایک کیفریم جیسی ہی تھی۔ جسے درج ذیل کی تصویر میں کئے گئے نشاندہی سے پہچانا جا سکتا ہے۔

مذکورہ پوسٹ میں بھی اس تصویر کو میسکل تہوار کا ہی بتایا گیا ہے۔

بشکریہ: مہرتیب آصفہ ، فیس بک پیج

مہرتیب آصفہ نام کے یوٹیوب چینل پر بھی میسکل تہوار کی الگ الگ ویڈیوز یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ مذکورہ میں ملی معلومات سے پتا چلا کہ وائرل ویڈیو پرانی ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کی نہیں ہے۔

جانیں کیا ہے میسکل تہوار

ایتھوپین کلینڈر ڈاٹ نیٹ نامی ویب سائٹ پر فراہم کردہ معلومات کے مطابق میسکل تہوار کو اصل میسکل کی تلاش کی یادگار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار ایتھوپیا میں ہر سال 27 ستمبر (گریگورین کلینڈر کے مطابق) کو عدیس ابابا کے میسکل اسکوائر نامی مقام پر منایا جاتا ہے۔ بقیہ معلومات یہاں کلک کرکے حاصل کی جا سکتی ہے۔

Conclusion

اس طرح نیوزچیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ جس ویڈیو کو پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کا بتاکر شیئر کیا جا رہا وہ دراصل عدیس ابابا، ایتھوپیا کے میسکل اسکوائر میں ہونے والے میسکل تہوار کی ہے اور ایک ماہ پرانی ہے۔

Result: False


Our Sources

Video Uploaded on YouTube by Coaster Media: 28/Sept/ 2022
Video Uploaded on YouTube by Ethelna tube: 02/Oct/2022
Facebook post by Mehreteab Asefa: 28/Sept/2022
Self Analysis by Newschecker

کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular