Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Crime
ان دنوں سوشل میڈیا پر بھارتی فوجی جوانوں کی ویڈیو کو شیئر کیا جا رہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ انڈین فوجیوں کو زہریلا اور باسی کھانا دیا گیا۔ جس کی وجہ سے آرمی کے کئی جوان بیمار ہو گئے ہیں۔ اس ویڈیو کو پٹھان کوٹ کا بتا کر بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔
بھارتی فوجی جوانوں کو خراب کھانے پروسنے سے متعلق پہلے بھی شکایت کی جا چکی ہے۔ حتیٰ کہ فوجی کو خراب کھانا پروسنے کو لے کر دہلی ہائی کورٹ میں بھی سماعت ہو چکی ہے۔ وہیں ان دنوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو خوب گشت کر رہا ہے۔ جس میں فوجی جوان زمین پر بے ہوشی کی حالت میں گرے ہوئے نظر آرہے ہیں اور کچھ جوان انہیں اٹھا کر ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جا رہے ہیں۔
ویڈیو سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ بھارت کے فوجی جوانوں کو زہریلا کھانا کھلا دیا گیا، جس کی وجہ سے تقریباً 500 جوان اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سبھی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ وائرل پوسٹ کو درج ذیل میں دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
کراؤڈ ٹینگل پر جب ہم نے مذکورہ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 3 دنوں میں 208 فیس بک صارفین تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔
بھارتی فوجی جوانوں کی ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔
پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں رائل سولجر نامی یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو ملا۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی جانکاری کے مطابق پٹھان کوٹ کے بی پی ای ٹی میں 9 کارپس ٹریننگ کے دوران کئی جوان بیمار پڑ گئے۔ جس کے بعد 42 جوانوں کو آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔
پھر ہم نے بھارتی فوجی جوانوں کی ویڈیو سے متعلق کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں انڈین ایکسپریس کے صحافی من امن سنگھ چھینا کا ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں انہوں نے وائرل ویڈیو کو پٹھان کوٹ کا بتایا ہے۔ مزید انہوں نے لکھا ہے کہ فوجی جوانوں کی 9 کارپس ریکی ٹروپ کامپٹیشن کے دوران گرمی کی شدت کی وجہ سے کئی جوان بیمار ہو گئے تھے، جبکہ ایک جوان شہید بھی ہو گیا تھا۔ وہیں انڈین ایکسپریس پر شائع خبر بھی ملی۔ جس میں ان باتوں کا وضاحت سے ذکر ہے۔ لیکن کہیں بھی خراب یا زہریلے کھانے کا ذکر نہیں ہے۔
نیوز ایجنسی اے این آئی پر بھی مذکورہ ویڈیو سے متعلق ایک خبر ملی۔ جسے آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی فوج کے ٹریننگ کی تصویر کو فرضی دعوے کے ساتھ کیوں کیاجارہا ہے شیئر؟پڑھیئے وائرل دعوے کا سچ
نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ بھارتی فوجی جوانوں کی ویڈیو کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے یہ ویڈیو پٹھان کوٹ کا ہے۔ جہاں فوجی جوان ٹریننگ کے دوران گرمی کی شدت کی وجہ سے بیمار پڑ گئے تھے۔ اس واقعے کے دوران 1 جوان شہید ہوگیا تھا، جبکہ متعدد کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
July 9, 2025
Mohammed Zakariya
May 26, 2025
Mohammed Zakariya
May 16, 2025