جمعہ, اکتوبر 4, 2024
جمعہ, اکتوبر 4, 2024

ہومFact Checkکیا سسرالیوں نے منہ دھوکر پرکھی دلہن کی خوبصورتی؟

کیا سسرالیوں نے منہ دھوکر پرکھی دلہن کی خوبصورتی؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈِیا پر ایک خاتون کا منہ دھوتے ہوئے ویڈیو عربی کیپشن کے ساتھ وائرل ہورہی ہے۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سسرال والوں نے بھارتی دلہن کی قدرتی خوبصورتی پرکھنے کے لیے اس کا منہ دھویا۔ ایک فیس بُک صارف نے ویڈیو کے عربی کیپشن “بالهند عائلة تتأكد من جمال الزوجة أنه رباني وليس مكياج” کے ساتھ ویڈیو شیئر کی۔

بھارتی دلہن کو سسرالیوں کی جانب سے منہ دھولا کر پرکھی گئی خوبصورتی کی ویڈیو نہیں ہے۔
Courtesy:FB/ليث أبو درباس
4

Fact

بھارتی دلہن کا مبینہ طور پر سسرال والوں کی طرف سے منہ دھوتے ہوئے اس وائرل وہڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے ویڈیو کو غور سے دیکھا، تو پتہ چلا کہ دلہن کے گلے میں ریبن پر ‘اسمیتا میک اؤور’ لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔

Screen short of viral video

گوگل پر “اسمیتا میک اوور” کیورڈ سرچ کرنے پر ہمیں انسٹاگرام، فیس بک اور یوٹیوب کے کئی لنک ملے۔ ہم نے جب اسمیتا کے آفیشل انسٹاگرام کو کھنگالا تو ہمیں 20 اپریل 2022 کو شیئر کی گئی یہی ویڈیو ملی، جسے دلہن کی قدرتی خوبصورتی پرکھے جانے کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو بنگلور کے شرکاء کے لیے منعقد کیے گئے واٹر پروف میک اپ ورک شاپ کی ہے۔

Courtesy:asmithamakeoverartistry

اس کے علاوہ ‘اسمیتا میک اؤور آرٹسٹری این ایس’ کے یوٹیوب چینل پر واٹر پروف میک کے سلسلے بتارہی خاتون کی ویڈیو ملی۔ جسے آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ وہیں اسمیتا میک اوور آرٹسٹری سے متعلق انڈیا ٹی وی کی ویب سائٹ پر انگلش میں 29 ستمبر 2022 کو شائع شدہ رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق اسمیتا کا تعلق تمل ناڈو کے چنئی سے ہے۔ اسمیتا کا برانڈ ہندوستان کے قابل اعتماد برانڈوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

پھر ہم نے واہٹس ایپ کے ذریعے اسمیتا میک اؤور آرٹسٹری سے رابطہ کیا اور ان سے وائرل ویڈیو کے ساتھ کیے گئے دعوے کی سچائی بتانے کی درخواست کی ہے۔ جواب ملتے ہی ہم اپنے آٹیکل کو ایپڈیٹ کردیں گے۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا کہ وائرل ویڈیو بنگلور میں اسمیتا میک اؤور آرٹسٹری کی جانب سے منعقد کیے گئے ورک شاپ کی ہے، جہاں واٹر پروف میک اپ کی خصوصیت کو عوام کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

Result: False

Our Sources

Instagram post by @asmithamakeoverartistry on 20, April, 2022
YouTube Video Published by Asmitha Makeover Artistry NS
Media report published by IndiaTv 29, Sep, 2022

کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular