Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں بھارتی خاتون پائلٹ کو ایک شخص کولڈرنک دیتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ بھارتی آرمی کی خاتون پائلٹ اپنے جنگی طیارہ تباہ ہونے کے بعد اس کے پاس بیٹھی ہوئی ہے اور پاکستانی جوان اسے کولڈرنک دے رہے ہیں تو وہ اسے لینے سے انکار کر رہی ہے۔
ہم نے وائرل ویڈیو کا بغور تجزیہ کیا تو کئی ایسے سراغ ملے، جیسے آنکھوں کی پلکیں جھپکنے کا انداز و لباس پر لگے بیج مختلف نظر آئے۔ جس سے شبہ ہوا کہ یہ ویڈیو اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
مزید تصدیق کے لئے ہم نے وائرل ویڈیو کو اے آئی سے تیار کردہ مواد کا پتہ لگانے والے ٹولز واز اٹ اے آئی اور ڈی کاپی ڈاٹ اے آئی کی مدد سے تلاش کیا۔ جہاں ہمیں معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے اور ڈی کاپی نے اس میں مصنوعی ذہانت کے 98.28 فیصد مواد شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
واز اٹ اے آئی نے اپنے تجزیہ میں بتایا کہ یہ ویڈیو یا اس کے اہم حصے کو اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تباہ شدہ جنگی طیارے کو ریسکیو کئے جانے کی یہ ویڈیو اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہے
اس طرح آن لائن ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو کو اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے اس کا سچائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Mohammed Zakariya
July 9, 2025
Mohammed Zakariya
May 26, 2025
Mohammed Zakariya
May 9, 2025