Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
ان دنو سوشل میڈیا پر ایک منٹ ایک سیکینڈ کا ویڈیو خوب گردش کر رہا ہے۔ جس میں لینڈ سلائیڈنگ ہوتے ہوئے نظر آرہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کے بالاکوٹ ناران میں آتش فشاں پہاڑ پھٹنے سے لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بتادوں کہ اس ویڈیو کو مختلف دعوے کے ساتھ بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔
فیس بک اور ٹویٹر پر ایک ویڈیو کو بالا کوٹ ناران لینڈ سلائیڈنگ کا بتا کر خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پہاڑوں سے سڑک پر بھاری پتھر گرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں ایک پُل بھی ٹوٹتا ہوا نظر آرہا ہے۔ یک بعد دیگرے پوسٹ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔
وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
کراؤڈ ٹینگل پر جب ہم نے بالا کوٹ ناران لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے وائرل ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے سے متعلق کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 7 دنوں میں 8,534 فیس بک صارفین تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود ہے۔
پاکستان کے بالاکوٹ ناران میں لینڈ سلائیدنگ کے حوالے سے وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کا اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے ایک کیفریم بنایا اور اسے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اسکرین پر وائرل ویڈیو سے متعلق کئی لنک فراہم ہوئے۔ جس میں اس ویڈیو کو ہماچل پردیش میں ہوئے لینڈ سلائیڈنگ کا بتایا گیا ہے۔ اسکرین شارٹ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔
پھر ہم نے “ہماچل پردیش لینڈ سلائیڈنگ” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں العربیہ اردو کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر وائرل ویڈیو ملا۔ ٹویٹر پر دی گئی جانکاری کے مطابق وائرل ویڈیو بھارت کے شمالی علاقوں میں ہوئے لینڈ سلائیڈنگ کا ہے۔ اس حادثے میں 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ پتھروں کی بارش کی وجہ سے ایک پل بھی ٹوٹ گیا تھا۔
مزید کیوڑد سرچ کے دوران ہمیں اے ایف پی اور زی نیوز پر 25 اور 26 جولائی 2021 کی خبریں ملیں۔ رپورٹس کے مطابق ہماچل پردیش کے کنور کے بتسیری روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ جس میں نو افراد کی موت ہوگئی تھی، جبکہ 3 زخمی ہوئے تھے۔ اس حادثے میں بتسیری ندی پر بنا پل بھی منہدم ہو گیا تھا۔
سرچ کے دوران ہمیں سی ایم او ہماچل پردیش کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر بھی وائرل ویڈیو سے متعلق جانکاری ملی۔ ٹویٹر پر دی گئی جانکاری کے مطابق کنور حادثے پر ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکرے نے اظہار افسوس بھی کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیاء:لینڈ سلائیڈنگ کے ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ کیوں کیا جارہا ہے شیئر؟
نیوز چیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوتا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کا وائرل ویڈیو پاکستان کے بالا کوٹ ناران کا نہیں ہے۔ بلکہ یہ ویڈیو ہماچل پردیش کے کنور کا ہے۔ جہاں 25 جولائی 2021 کو پہاڑ سے پتھروں کی بارش ہوئی، جس کے باعث 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
May 23, 2025
Mohammed Zakariya
April 25, 2025
Mohammed Zakariya
February 14, 2025