Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر انڈونیشیا طیارہ کریش کا بتا کر ایک ویڈیو خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ جسے دو ویڈیو کو جوڑ کر تیار کیا گیا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ “مسافروں سے بھرا طیارہ انڈونیشیا میں کریش ہونے سے بال بال بچ گیا۔ جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی”۔
فیس بک پر مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی ویڈیو کو کتنے صارفین نے پوسٹ کیا ہے، یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 24 گھنٹوں میں 1،222پوسٹ شیئر کئے گئے ہیں اور 42،090 فیس بک صارفین نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ٹویٹر پر بھی اس ویڈیو کو انڈونیشیا طیارہ کریش کا بتا کر صارفین نے شیئر کیا ہے۔
انڈونیشیا طیارہ کریش کا بتا کر شیئر کی جارہی ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے ویڈیو کو سب سے پہلے انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔
کیفریم کے ساتھ ہم نے انگلش میں “پلین کریش ان انڈونیشیا” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں دی نمل نامی نیوز ویب سائٹ پر 10 جنوری 2022 کی ایک خبر ملی۔ جس میں وائرل ویڈیو سے متعلق جانکاری دی گئی ہے کہ کریش ہو رہے طیارے کا ویڈیو حقیقت پر مبنی نہیں ہے، بلکہ گمراہ کن دعوے کے ساتھ ویڈیو کو شیئر کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ایک یوٹیوبر نے کمپیوٹر سافٹ ویئر کی مدد سے اسے بنایا تھا۔
ہم نے وائرل ویڈیو کو فیس بک ایڈوانس سرچ کی مدد سے بھی سرچ کیا۔ جہاں ہمیں لکی لوس نامی فیس بک پیج پر 12 نومبر 2020 کا ایک پوسٹ ملا۔ جس میں وائرل ویڈیو والا حصہ بھی تھا، صارف نے ویڈیو کے ساتھ انگلش کیپشن دیا ہے۔ جس کا اردو ترجمہ ہے کہ “ایک نشیڑی پائلٹ کے ذریعے لینڈ کئے گئے جہاز کا حیران کن ویڈیو محض ایک فلائٹ سیمولیشن ہے، یہ حقیقت پر مبنی نہیں ہے”۔
مذکورہ کیورڈ کو جب ہم نے سرچ کیا تو ہمیں وائرل ویڈیو بوپ بی بن نامی آفیشل یوٹیوب چینل پر ملا۔ جسے 2 مئی 2020 کو بوپ بی بن یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو کے ساتھ بھی یہی جانکاری دی گئی ہے کہ ایکس- پلین11 فلائٹ لینڈنگ کا ویڈیو محض ایک فلائٹ سیمولیشن ہے،اس کا سچائی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
سرچ کے دوران ہمیں ایکس پلین 11 ایک ویب سائٹ ملی، جس میں دی گئی جانکاری کے مطابق یہ ایک گیم سافٹ ویئر ہے۔
ویڈیو کے دوسرے حصے والے فریم کو جب ہم نے ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں ترکی نیوز ویب سائٹ یانی آکٹ پر دوسرے حصے پر مشتمل ویڈیو سے متعلق ترکی زبان میں خبر ملی۔ ترجمہ کرنے پر پتا چلا کی ویڈیو ایران کا ہے، جہاں لینڈنگ کے وقت طیارے کا پہیا ٹوت گیا تھا۔ جس کے بعد لوگوں کو ایمرجینسی زینے کی مدد سے اتارا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیاء طیارہ حادثہ:پرانی تصویر کو موجودہ حادثے سے جوڑکر سوشل میڈیا پر کیاجارہاہے شیئر
نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ انڈونیشیا طیارہ کریش کا بتاکر شیئر کی جا رہی ویڈیو کا پہلا حصہ کمپیوٹر سافٹ ویئر کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور دوسرا حصہ ایران کے ایک طیارے کا ہے، جہاں طیارے کا پہیا لینڈنگ کے وقت ٹوٹ گیا تھا، جس کے بعد لوگوں کو ایمرجینسی زینے سے اتارا گیا۔
The Namal:https://thenamal.com/world/garuda-indonesia-plane-crash-video-is-not-real/
Facebook: https://www.facebook.com/790036717701221/videos/1088869154916285/
YouTube:https://youtu.be/UHS1jiDd-YM
X-Plane11.com: https://www.x-plane.com/
yeniakit.com.tr :https://www.yeniakit.com.tr/haber/korku-dolu-anlar-iranda-yolcu-ucagi-pistten-cikti-1614708.html
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
May 29, 2025
Mohammed Zakariya
May 28, 2025
Mohammed Zakariya
April 25, 2025