ہفتہ, اپریل 27, 2024
ہفتہ, اپریل 27, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ہوئے سکھوں کے مظاہرے...

Fact Check: کیا کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ہوئے سکھوں کے مظاہرے میں شامل؟ جانیں وائرل ویڈیو کا سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
کینیڈا میں حالات کشیدہ، جسٹن ٹروڈو سکھوں کے مظاہرے میں پہنچے۔
Fact
یہ ویڈیو جولائی میں ہوئے ایک پروگرام کی ہے۔ جہاں جسٹن ٹروڈو کو مظاہرین نے گھیر لیا تھا۔

انڈیا اور کینیڈا کے مابین سفارتی تنازع نے شدت اختیار کر لی ہے۔ گزشتہ دنوں کینڈین وزیر اعظم ٹروڈو نے کینیڈین پارلیمان کو بتایا تھا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں انڈیا ملوث ہو سکتا ہے۔ جس کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے۔

اب اسی واقعے سے منسوب کرکے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو بھیڑ میں گھرے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ لوگ ہاتھوں میں بینر لئے ہوئے سیلفی لے رہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو انڈیا اور کینیڈا کے بیچ کشیدگی کے بعد کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو کے سکھوں کے دھرنے میں شامل ہونے کی ہے۔

یہ جسٹن ٹروڈو سکھوں کے مظاہرے میں شرکت کرنے کی نہیں ہے۔
Courtesy: Twitter @Nowroz_Stankxai

Fact Check/Verification

سکھوں کے مظاہرے میں کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے شامل ہونے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ڈینی ڈوال نامی فیس بک پیج پر رواں سال کے 21 جولائی کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق ویڈیو ایک پروگرام میں شرکت کے بعد کی ہے، جہاں مظاہرین نے انہیں گھیر لیا تھا۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں کینیڈین نیوز ویب سائٹ سی ٹی وی نیوز اور سی بی سی نیوز پر 20 جولائی 2023 کی خبریں موصول ہوئیں۔ ان رپورٹس کے مطابق ویڈیو کینیڈا کے بیل ویلی کی ہے، جہاں 20 جولائی 2023 کو جسٹن ٹروڈو لبرل گورمنٹ کے چائلڈ کیئر بینیفٹ اسکیم کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ایک پروگرام میں شرکت کے لئے گئے تھے، وہاں انہیں میئر سے بھی ملاقات کرنی تھی اور کسان بازار کا دورہ بھی کرنا تھا۔

جب ٹروڈو کمیونٹی میمبرز سے ملاقات اور سیلفیاں لے رہے تھے تو درجنوں مظاہرین نے انہیں گھیر لیا اور حکومت مخالف بیہودے نعرے بھی لگائے۔ البتہ ویڈیو یا میڈیا رپورٹس میں کہیں بھی سکھوں کے مظاہرے میں جسٹن ٹروڈو کے شامل ہونے کا ذکر نہیں ہے۔ ایسی ہی ایک ویڈیو کو کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے آفیشل ایکس (ٹویٹر)ہینڈل سے بھی 21 جولائی کو شیئر کیا گیا تھا۔

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے سکھوں کے مظاہرے میں شامل ہونے کی نہیں ہے، بلکہ ایک پروگرام میں شرکت کے بعد ان کے خلاف ہوئے احتجاج کی ہے۔

Result: False

Sources
Facebook post by danny.duval.148 on 21 July 2023
Reports published by CTV News and CBC News on 20 July 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular