اتوار, نومبر 10, 2024
اتوار, نومبر 10, 2024

ہومFact CheckFact Check: بیئر کی بوتلوں کے ڈھکن پر لکھے کلمہ طیبہ والی...

Fact Check: بیئر کی بوتلوں کے ڈھکن پر لکھے کلمہ طیبہ والی اس تصویر کا ریاض میں کھلنے والے شراب خانے اور اسرائیل سے نہیں ہے کوئی تعلق

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
سعودی عرب کے ریاض کے شراب خانے میں ڈھکن پر کلمہ طیبہ لکھی ہوئی بیئر کی بوتلیں فروخت کی جا رہی ہیں۔

Fact
جرمنی کے منہائیم شہر کی ایک شراب بنانے والے کمپنی “ایچ باؤم” نے بیئر کی بوتلوں کے ڈھکن پر 2018 میں سعودی عرب کے پرچم کی تصویر بنائی تھی۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے، جس میں شراب کی بوتلوں کے ڈھکن پر کلمہ لکھا ہوا نظر آ رہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ سعودی عرب کے ریاض میں کھلنے والے شراب خانے میں بیئر کی بوتلوں کے ڈھکن پر پہلا کلمہ (لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ) لکھا ہوا فروخت کیا جاتا ہے، یہ بوتلیں خصوصی طور پر اسرائیل کی جانب سے سعودی عرب کے ریاض کے شراب خانے کے لئے بنائی گئی ہیں۔

بیئر کی بوتلوں کے ڈھکن پر پرنٹ کلمہ طیبہ والی تصویر کا سعودی عرب اور اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Courtesy: facebook/ Awais Bhatti
Courtesy: X@ShahzadGill202

اس تصویر کو ہمارے ایک قاری نے واہٹس ایپ ٹیپ لائن نمبر 9999499044 پر بھی تحقیقات کے لئے بھیجا ہے۔

Screenshot of Whatsapp forward

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

بیئر کی بوتلوں کے ڈھکن پر لکھے کلمہ طیبہ کی تصویر کی حقیقت جاننے کے لئے سب سے پہلے ہم نے تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں سعودی گجیٹ اور قاہرہ سین نامی ویب سائٹس پر مئی 2018 کو وائرل تصویر کے ساتھ شائع رپورٹس موصول ہوئیں۔ ان رپورٹس کے مطابق جرمنی کے شہر منہائیم کی شراب بنانے والی ایک کمپنی ‘ایچ باؤم’ نے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی 32 ٹیموں کے پرچم بئیر کی بوتلوں پر چھپوائے تھے، جس میں سعودی عرب کا پرچم بھی شامل تھا۔ یہ فٹ بال ورلڈ کپ سے متعلق ایک مہم کا حصہ تھا۔

اس معاملے میں برلن میں موجود سعودی عرب ایمبیسی نے متعلقہ حکام سے درخواست کی تھی کہ اس مصنوعات کو بازار سے ہٹا کر ان کی خرید و فروخت پر روک لگائی جائے اور اس سے متعلق معافی نامہ جاری کیا جائے۔

Courtesy: Saudi Gazette

ان رپورٹس میں کہیں بھی سعودی عرب کے ریاض میں کھلنے والے شراب خانے یا اسرائیلی سازش کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ مزید سرچ کے دوران ہمیں مذکورہ تصویر سے متعلق 5 دسمبر 2018 کو شائع شدہ ڈی ڈبلیو کی رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے مطابق جرمنی کمپنی ایچ باؤم نے بیئر کی بوتلوں کے ڈھکن پر سعودی عرب پرچم (کلمہ) پرنٹ کرنے کے معاملے میں سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہونے کے بعد معافی نامہ جاری کیا تھا۔

Courtesy: DW

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات کے دوران ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ جرمنی کے منہائیم شہر کی ایک شراب بنانے والے کمپنی “ایچ باؤم” نے بیئر کی بوتلوں کے ڈھکن پر سعودی عرب کے پرچم کی تصویر بنائی تھی، جس پر پہلا کلمہ لکھا ہوتا ہے۔ اس معاملے کا سعودی عرب کے ریاض میں کھلے شراب خانے اور اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: False

Sources
Reports published by Saudi Gazette and Cairo Scene on May 2018
Report publushed by DW 05/12/2018


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular