بدھ, اکتوبر 9, 2024
بدھ, اکتوبر 9, 2024

ہومFact Checkکیا سچ میں بی جے پی کی ریلی میں بھیڑ جٹانے کے...

کیا سچ میں بی جے پی کی ریلی میں بھیڑ جٹانے کے لئے لوگوں کو دیے جارہے ہیں پیسے؟سچ ہے یا افواہ؟ پڑھیئے ہماری پڑتال

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو خوب گردش کررہا ہے۔ ویڈیو میں کچھ لوگوں کو پیسے بانٹے جارہے ہیں۔دعویٰ کیا جارہاہے کہ ریلی میں شامل ہونے کے لئے انہیں پیسے دیے جارہے ہیں۔وہیں اس دعوے کو شاہین باغ احتجاج سے بھی جوڑا جارہاہے کہ اس کے خلاف ایسا کیا جارہاہے۔یہ ویڈیو فیس بک اور ٹویٹر پر خوب گردش کررہا ہے۔جسے آپ وائرل ویڈیو میں خود دیکھ سکتے ہیں کہ کیا دعویٰ کیا گیا ہے؟آگے ہم اب وائرل ویڈیو میں واضح کریں گے کہ یہ ویڈیو ہے کہاں اور کس موقع پر پیسے بانٹے گئے ہیں؟

ہماری تلاش

وائرل ویڈیو اور پوسٹ کو دیکھنے اور پڑھنے کے بعد ہم نے اپنی کھوج شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے تیس سکینڈ کے وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد انوڈ سرچ کیا اورکیفریم نکال کر گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں اس تعلق سے کئی خبریں ملیں۔جس کا اسکرین شارٹ مندرجہ ذیل ہے۔

اسکرین پر ملی جانکاری کے بعد ہم نے مزید یوٹیوب سرچ کیا۔جہاں ہمیں پتا چلا کہ وائرل ویڈیو جھارکھنڈ چناؤ کا ہے۔ویڈیو میں صاف واضح ہورہاہے کہ لوگوں کو بی جے پی کی ریلی میں آنے کے لئے  پیسے دیئے جارہے ہیں۔

تحقیقات میں یہ ثابت ہوچکا کہ بی جے پی کی ریلی میں لوگوں کو پیسے بانٹے گئے ہیں۔پھر ہم نے اپنی تحقیقات میں اضافہ کرتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کی یہ ویڈیو کب اور کہاں ، کس موقع پر عوام کو پیسے دیئے جارہے ہیں ۔تب ہمین پتا چلا کہ یہ ویڈیو جھارکھنڈ چناؤ کا ہے۔جہاں ریلی میں بھیڑھ اکٹھا کرانے کے لئے جن آشرواد کے نام پر لوگوں کو پیسے دیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ جھارکھنڈ چناؤ میں ۶۵ کے پار کا نعرہ بھی بی جے پی نے دیا تھا۔جو آپ ٹی شڑٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

نیوز چیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو جھارکھنڈ چناؤ کے دوران ریلی میں بھیڑھ اکٹھا کرنے کے لئے بی جے پی نے پیسے بانٹے تھے۔یہاں یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ شاہین باغ احتجاج کو بدنام کرنے کے لئے اس طرح کے ویڈیو کو وائرل کیا جارہاہے۔

ٹولس کا استعمال

گوگل کیورڈ سرچ

انوڈ سرچ

ریورس امیج سرچ

یوٹیوب سرچ

نتائج:گمراہ کن

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular