جمعہ, ستمبر 13, 2024
جمعہ, ستمبر 13, 2024

ہومFact Checkکیا بنگلہ دیش میں ہندو لڑکیوں کو جبراً اسلام قبول کرنے پر...

کیا بنگلہ دیش میں ہندو لڑکیوں کو جبراً اسلام قبول کرنے پر کیا جارہا ہے مجبور؟کیا ہے سچ پڑھیئے ہماری پڑتال؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

   بنگلہ دیش میں ہندو عورت کو جبراً اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا جارہاہے۔ہندوستان،پاکستان اور بنگلہ دیش میں اکثر ہندو خواتین کو اغوا کیا جاتا ہے اور انہیں اسلام میں داخل ہونے یا موت کو گلے لگانے کی دھمکی جاتی ہے۔آخری لائن میں پی ایم مودی اور امت شاہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ نے سی اے اے لاکر اچھا کیا۔کیونکہ اصل معنیٰ رکھتا ہے۔اس ویڈیو کو وائس فار انڈیا نامی ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کیا گیاہے۔جسے ہزاروں افراد نے لائک اور شیئر کیا ہے۔

ہماری کھوج

وائرل ویڈیو کو جب ہم نے غور سے سنا تو اس میں قرآن کی کچھ آیتوں کی آواز کیمرہ کے پیچھے سے سنائی دی۔شک ہوا کہ ایسا تو نہیں کسی بری شئی خاتون پر سوار ہوگیا ہو۔اس لئے انہیں قرآنی آیت سے بھگا نے کی کوشش کی جارہی ہے۔پھر ہم نے سوچا کیوں نہ اس ویڈیو کی تلاش گہرائی سے کی جائے۔تب ہم نے اس ویڈٰو کو سوشل میڈیا پر سرچ کرنا شروع کیا۔جہاں ہمیں وائرل ویڈیو مختلف دعوے کے ساتھ فیس بک،ٹویٹر اور یوٹیوب پر ملے۔جس کا لنک مندرجہ ذیل میں یک بعد دیگر موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر ملی جانکاری سے پتا چلا کہ یہ ویڈیو پہلے بھی غلط دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا چکا ہے۔پھر ہم نے وائرل ویڈیو کا انوڈ سے کیفریم نکالا اور ین دیکس سرچ کیا۔جہاں ہمیں اس سلسلے میں کچھ ملتی جلتی تصویریں ملیں۔

ین ڈیکس سے ملی جانکاری سے تسل٘ی نہیں ہوئی تو ہم نے یوٹیوب پر کچھ کیورڈ سرچ کیا۔بڑی مشکل کے بعد ای ایم ملٹی میڈیا نامی یوٹیوب چینل پر وائر ویڈیو ملا۔لیکن کیپشن میں بنگلہ زبان میں کچھ لکھا تھا۔پھر ہم نے اپنی ساتھی جو بنگلہ زبان کی جانکار ہے اس سے اس بارے میں پوچھا کہ کیا لکھا ہے اور یہ عورت مرد آپس میں کیا باتیں کررہے ہیں تلوار دکھا کر۔پھر اس نے بتایا کہ یہ ویڈیو بنگلہ دیش کے چیٹاگاں کا ہے۔اس لڑکی کو جن پکڑ لیا ہے۔جسے مولانا دعاء پڑھ کے بھگانے کی کوشش کررہاہے۔واضح رہے اس ویڈیو میں ایک اور چیز غور طلب ہے کہ لڑکی جس پر جبراً اسلام قبول کرنے کا الزام ہے۔وہ دراصل برقہ پہنے ہوئی ہے اور برقعہ عموماً مسلم عورتیں ہی پہنتی ہیں۔واضح رہے کہ آرایس ایس اور بی جے پی کے لوگ آپس میں خلفشار پیدا کرنے کے لئے اس ویڈیو کو غلط دعوے کے ساتھ وقفے وقفے پر وائرل کرتے رہتے ہیں۔

نیوزچیکر کی تحقیق میں ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو میں کیا گیا دعویٰ غلط ہے۔کیونکہ عورت پر جن سوار ہے اسلئے کوئی عامل اس پر قرآنی آیت پڑھ کے جن کو بھگانے کی کوشش کررہاہے نا کہ جبراً اسلام قبول کروا رہاہے۔

ٹولس کا استعمال

انوڈ سرچ

یَن ڈیکس سرچ

گوگل کیورڈ سرچ

یوٹیوب سرچ

سوشل میڈیا سرچ

نتائج:فیک نیوز(جھوٹا دعویٰ)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular