Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
وزیر اعظم مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی قوم سے خطاب کی تین مختلف ویڈیوز شیئر کی گئیں، جس میں انہیں پاکستان کے ساتھ حالیہ فوجی کشیدگی کے بعد معافی کی درخواست کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ان ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ ان سب نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ وہ پاکستان سے “جنگ ہار گئے”۔



پوسٹ کے آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
بھارت اور پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر چار دنوں تک ایک دوسرے پر ڈرون و توپ سے کئے گئے حملوں کے بعد ہفتے کے روز جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا، تاہم کچھ گھنٹوں بعد ہی پاکستانی ڈرون کو جموں و کشمیر سمیت سری نگر و گجرات کے کچھ حصوں میں دیکھا اور روکا گیا۔
نیوزچیکر نے ویڈیو کے بےحد چمکدار ٹیکسچر اور ساتھ ہی ہونٹوں کی غیر فطری حرکات پر غور کیا جو بیان کے ساتھ ہم آہنگ نہیں تھیں۔ اس سے شبہ ہوا کہ ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیارکی گئی ہے۔ مزید یہ کہ ہمیں مبینہ ویڈیو بیانات پر کوئی سرکاری ریکارڈ یا خبریں بھی فراہم نہیں ہوئیں۔
ہم نے ویڈیو کی تصدیق کے لئے اے آئی کا پتا لگانے والے ٹول ہائیو ماڈریشن کا استعمال کیا۔ جس کے مطابق ویڈیو میں 99.7 فیصد اے آئی یا ڈیپفیک مواد موجود ہے۔ اس کے بعد ہم نے ایک وائس اے آئی ریسرچ و ڈیپلائمنٹ کمپنی، ایلیون لیبس کی مدد سے آڈیو کی جانچ کی۔ جس نے آڈیو کے ایلیون لیبس سے تیار کردہ ہونے کے 98 فیصد امکان ظاہر کئے۔


ہم نے ویڈیو کی تصدیق کے لئے اے آئی کا پتا لگانے والے ٹول ہائیو ماڈریشن کا استعمال کیا۔ جس کے مطابق ویڈیو میں 99 فیصد اے آئی یا ڈیپفیک مواد موجود ہے۔ اس کے بعد ہم نے ایک وائس اے آئی ریسرچ و ڈیپلائمنٹ کمپنی، ایلیون لیبس کی مدد سے آڈیو کی جانچ کی۔ جس نے آڈیو کے ایلیون لیبس سے تیار کردہ ہونے کے 98 فیصد امکان ظاہر کئے۔


ہم نے ویڈیو کی تصدیق کے لئے اے آئی کا پتا لگانے والے ٹول ہائیو ماڈریشن کا استعمال کیا۔ جس کے مطابق ویڈیو میں 99.7 فیصد اے آئی یا ڈیپفیک مواد موجود ہے۔ اس کے بعد ہم نے ایک وائس اے آئی ریسرچ و ڈیپلائمنٹ کمپنی، ایلیون لیبس کی مدد سے آڈیو کی جانچ کی۔ جس نے آڈیو کے ایلیون لیبس سے تیار کردہ ہونے کے 98 فیصد امکان ظاہر کئے۔


پی آئی بی فیکٹ چیک نے بھی، جے شنکر کے وائرل ویڈیو کو ڈیبنک کرتے ہوئے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ ویڈیو اے آئی سے تیار کردہ اور فرضی پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔
Source
Hive Moderation tool
ElevenLabs tool
PIB Fact Check post, X, May 10, 2025
اس آرٹیکل کو ہم نے انگلش سے ترجمہ کیا ہے۔
Mohammed Zakariya
November 13, 2025
Mohammed Zakariya
November 12, 2025
Mohammed Zakariya
November 6, 2025