اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkبی جے پی لیڈر مختار عباس نقوی نے نہیں بدلا اپنا مذہب

بی جے پی لیڈر مختار عباس نقوی نے نہیں بدلا اپنا مذہب

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر بی جے پی لیڈر مختار عباس نقوی کا 30 سکینڈ کا ایک ویڈیو خوب گردش کر رہا ہے۔ جس میں کچھ ہندو مذہب کے رہنما انہیں زعفرانی شال اور مجسمہ پیش کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے ساتھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ “بی جے پی لیڈر مختار عباس نقوی نے اپنا مذہب بدل لیا ہے”۔ اس پوسٹ کو ہمارے آرٹیکل لکھنے تک 18000 شیئر، 1200 کمنٹ اور 1700 لائکس موصول ہو چکے تھے۔ بتادوں کہ اس ویڈیو کو ہندی اور اردو کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

 بی جے پی لیڈر مختار عباس نقوی  کے مذہب بدلنے  کا منظر
Courtesy:FB/Ubaidullahansari

بی جے پی لیڈر مختار عباس نقوی نے ان دنوں تبدیلی مذہب سے متعلق ایک بیان دیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ “ہمارے ملک میں ہر چیز کی آزادی ہے، کوئی بھی اپنی مرضی سے مذہب تبدیل کر سکتا ہے، لیکن جبراً مذہب بدلنا کسی بھی مذہب اور عقیدے کی تشہیر کا پیمانہ نہیں بن سکتا ہے۔

دوسری جانب مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباسی نقوی کا ایک ویڈیو خوب گشت کر رہا ہے۔ جس میں انہیں ہندو مذہب کے رہنما بھگوا چادر اور مجسمہ پیش کر رہے ہیں، جسے نقوی بوسا دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

صارفین کا اس ویڈیو سے متعلق دعویٰ ہے کہ بی جے پی لیڈر مختار عباس نقوی نے اپنا مذہب تبدیل کر لیا ہے۔ اس ویڈیو کو اردو کیپشن کے ساتھ بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔ لیکن دعویٰ مختلف ہے۔

Fact Check/Verification

وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے ویڈیو کو اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔

پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں دی کینرا پوسٹ اور یونائی ٹیڈ نیوز آف انڈیا پر وائرل ویڈیو سے ملتی جلتی تصویر کے ساتھ 21 ستمبر 2021 کی شائع شدہ خبر ملی۔ جس کے مطابق یہ تصویر مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کے وشاخاپٹنم کے شری سواتمانندیندرا سرسوتی مہاسوامی جی سے آشیرواد لیتے وقت کی ہے۔

پھر ہم نے مختار عباس نقوی کے سوشل میڈیا ہینڈل کو کھنگالنا شروع کیا۔ جہاں ہمیں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کے آفیشل فیس بک پیج اور ٹویٹر پر وائرل ویڈیو کا اصل نسخہ ملا۔

جس میں دی گئی معلومات کے مطابق ان کی ملاقات “وشاخ شری شارداپیٹھ، پینڈورتی، وشاخاپٹنم کے قابل احترام مہاسوامی شری شری شری سواتمانندیندرا سرسوتی جی سے انتیودے بھون میں ہوئی تھی، جہاں انہیں 7-15 اکتوبر تک منعقد ہونے والے شری شاردا سوروپ راج شیاملا سرنّاوراتری مہوتسو کا دعوت نامہ بھی ملا”۔

مذکورہ معلومات سے واضح ہو چکا کہ بی جے پی لیڈر مختار عباس نقوی کا یہ ویڈیو مذہب تبدیل کر نے کا نہیں ہے۔ بلکہ ہندو رہنما کی جانب سے دی گئی سرنّاوراتری مہوتسو کے دعوے نامہ کا منظر ہے۔ جسے سوشل میڈیا پر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بہار میں 8 سال کی لڑکی کی شادی 28 سال کے لڑکے سے ہونے کی خبر فرضی ہے

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کے ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔ دراصل مختار عباس نقوی اس ویڈیو میں ہندو رہنما کی جانب سے سرنّاوراتری مہوتسو کا دعوت نامہ قبول کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔یہ ان کے مذہب تبدیل کرنے کا ویڈیو نہیں ہے اور نا ہی انہوں نے اپنا مذہب تبدیل کیا ہے۔


Result: False


Our Sources

The canara post

UNIIndia

Mukthar abbas FB page

Twitter


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular