اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: شراب کی بوتلوں کو سنبھالتے ہوئے شخص کی یہ ویڈیو...

Fact Check: شراب کی بوتلوں کو سنبھالتے ہوئے شخص کی یہ ویڈیو حالیہ نیوزی لینڈ زلزلے کی نہیں ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
نیوزی لینڈ کے جزیرے کرمیڈک میں 7.1 شدت کے زلزلے کا منظر۔

Fact
شراب کی بوتلوں کو سنبھالتے ہوئے شخص کی یہ ویڈیو 2019 کے بعد سے انٹرنیٹ پر موجود ہے۔

رائٹرز نیوز ویب سائٹ کے مطابق 16 مارچ 2023 کو نیوزی لینڈ کے جزیرے کرمیڈک میں 7.1 کی شدت سے زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ اسی کے پیش نظر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں ایک شخص زلزلے کے جھٹکے کی وجہ سے شراب کی بوتلوں کو سنبھالتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈِیو حالیہ نیوزی لینڈ زلزلے کی ہے۔

ویڈیو کے ساتھ ایک ٹویٹر صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ”نیوزی لینڈ کے جزیرے کرمیڈک میں 7.1شدت کا زلزلہ، کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی، مقامی ذرائع”۔

شراب کی بوتلوں کو سنبھالتے ہوئے شخص کی یہ ویڈیو پرانی ہے۔
Courtesy: Twitter @RegnlTelegraph

Fact Check/ Verification

شراب کی بوتلوں کو سنبھالتے ہوئے شخص کی ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے اس کے ایک کیفریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں میکس مہاراشٹرا اور انڈیا راگ نامی نیوز ویب سائٹ پر ہوبہو کیفریم کے ساتھ شائع 13 جون 2022 کی رپورٹس ملیں۔ جس میں اس ویڈیو کے میگھالیہ زلزلے کے بعد وائرل ہونے کا بتایا گیا ہے۔ بتادوں کہ ان رپورٹس کو مزاحیہ طورپر شائع کیا گیا ہے۔

پھر ہم نے “میگھالیہ بھوکمپ، شراب کی بوتل سنبھالے شخص” ہندی کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 13 جون 2022 کو شائع شدہ ٹی وی9 بھارت ورش کی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں اس ویڈیو کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ میگھالیہ میں آئے زلزلے کے بعد مذکورہ وائرل ویڈیو کو خوب شیئر کیا گیا تھا، لیکن یہ ویڈیو کس جگہ کی ہے یہ پتا نہیں چل سکا ہے۔ البتہ مذکورہ رپورٹس سے واضح ہوتا ہے کہ ویڈیو پرانی ہے اس کا حالیہ نیوزی لینڈ زلزلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Courtesy: TV9 Bharatvarsh

اس کے علاوہ ہم نے جب مذکورہ ویڈیو کے کیفریم کو ین ڈیکس سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو کم از کم 2019 سے موجود ہے۔ لیکن ویڈیو کہاں کی یہ واضح نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی اور شام میں آئے حالیہ زلزلے کی بتائی جارہی اس ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ شراب کی بوتلوں کو سنبھالتے ہوئے شخص کی وائرل ویڈیو انٹرنیٹ پر 2019 سے انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ تحقیقات سے واضح ہوا کہ ویڈیو کا تعلق حالیہ نیوزی لینڈ زلزلے سے نہیں ہے۔

Result: False

Our Sources
Reports published by maxmaharashtra and indiarag on June 2022
Report published by Tv9 Bharatvarsh on 13 June 2022

Facebook post by MomosPublicos 16 May 2019

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular