اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا سوئمنگ پول کی یہ ویڈیو نیوزی لینڈ زلزلے کی...

Fact Check: کیا سوئمنگ پول کی یہ ویڈیو نیوزی لینڈ زلزلے کی ہے؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
نیوزی لینڈ میں 16 مارچ کو آئے زلزلے کا منظر۔

Fact
ویڈِیو پرانی ہے اور کٹھمانڈو کے نیپال کی ہے۔

نیوزی لینڈ میں 16 مارچ کو 7.1 شدت کا زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا تھا۔ جس کے بعد سے سوشل میڈِیا پر مختلف ویڈیوز اور تصاویر کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ انہی میں ایک سوئمنگ پول کی ویڈِیو کو حالیہ نیوزی لینڈ زلزلے کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔ ایک ٹویٹر صارف نے ہم نیوز ڈیجیٹل کی ویڈیو رپورٹ شیئر کرکے لکھا ہے کہ “16 مارچ 2023 کو نیوزی لینڈ میں زلزلہ”۔

سوئمنگ پول کی یہ ویڈیو نیوزی لینڈ زلزلے کی نہیں ہے۔
Courtesy: Twitter @MTariqBilal_

اس ویڈیو کی ایک تصویر کے ساتھ نیوزی لینڈ زلزلے کا بتاکر وقت نیوز نے بھی خبر شائع کی ہے۔

Courtesy: waqtnews.tv

Fact Check/ Verification

وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کے ایک فریم کو اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے نکالا اور اسے ہم نے ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں انڈی پنڈنٹس ڈاٹ کو ڈاٹ یو کے اور رشین ٹوڈے نامی ویب سائٹس پر شائع 2015 کی رپورٹس ملیں۔ جس میں وائرل ویڈیو کا ایک فریم بھی موجود تھا۔

رپورٹس میں دی گئی معلومات کے مطابق یہ نیپال کے کٹھمانڈو کے ایک ہوٹل کے سوئمنگ پول کی ہے۔ جسے 25 اپریل 2015 کو آئے زلزلے کے دوران فلمایا گیا تھا۔ اس حادثے میں کل 8000 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

Courtesy: Russian Today

اس کے علاوہ سرچ کے دوران ہمیں ایڈ ریان لوس نام کے یوٹیوب چینل پر 25 اپریل 2015 کو اپلوڈ شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس میں دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو 25 اپریل 2015 کو آئے زلزلے کے دوران فلمائی گئی تھی۔ یہ مناظر کٹھمانڈو کے کنگس ڈے آف سمٹ ہوٹل کے بتائے گئے ہیں۔ مزید لکھا ہے کہ اس ویڈیو کی تصدیق جوکن میڈیا نے کی ہے۔

Courtesy: YouTube/Adriaan Los

یہ بھی پڑھیں: شراب کی بوتلوں کو سنبھالتے ہوئے شخص کی یہ ویڈیو حالیہ نیوزی لینڈ زلزلے کی نہیں ہے

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ سوئمنگ پول کی یہ ویڈیو نیوزی لینڈ زلزلے کی نہیں ہے۔ بلکہ نیپال کے کٹھمانڈو کے کنگس آف سمٹ ہوٹل کی ہے۔

Result: False

Our Sources

Reports published by Indipendent and Russian Today on May 2015
Video uploaded on YouTube channel Adriaan Los on 25 April 2015

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular