جمعہ, اپریل 26, 2024
جمعہ, اپریل 26, 2024

ہومFact Checkحجاب پہنی خاتون کی تذلیل کی یہ ویڈیو بھارت کی نہیں ہے

حجاب پہنی خاتون کی تذلیل کی یہ ویڈیو بھارت کی نہیں ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

فیس بک پر ایک صارف نے حجاب پہنی خاتون کی تذلیل کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک حجاب پہنے ہوئی خاتون کی کچھ لوگ بے حرمتی اور تذلیل کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ”بھارت میں مسلم حجاب پہنے لڑکی کی بے حرمتی اور تذلیل کا سلسلہ تھام نہ سکا جاگ مسلم جاگ ذرا”۔

حجاب پہنی خاتون کی تذلیل کی یہ ویڈیو بھارت کی نہیں ہے
Courtesy:FB/Ehsas-tv

بھارت کے کرناٹک میں پیش آیا حجاب تنازعہ پوری دنیا میں زیر بحث ہے۔ او آئی سی نے بھی پچھلے دنوں اس معمالے پر اپنا اعتراض درج کرایا تھا۔ وہیں دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین پرانے اور دوسرے ممالک میں پیش آئے واقعات کو بھارت سے جوڑ کر شیئر کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ایک اور ویڈیو فیس بک پر ایک صارف نے شیئر کیا ہے، جس کے شروعاتی 29 سیکینڈ تک ویڈیو میں جو دکھا یا گیا ہے وہ قابل غور ہے۔ ویڈیو میں کچھ لوگ حجاب پہنی خاتون کی تذلیل کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، صارف کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو بھارت کا ہے۔ اس ویڈیو کو ٹویٹر پر انڈونیشین اور عربی کیپشن کے ساتھ بھی بھارت کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔

Fact Check/Verification

حجاب پہنی خاتون کی تذلیل کی ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے ویڈیو کو انوڈ کی مد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اسٹار نامی ویب سائٹ پر ترکش زبان میں شائع کی گئی 2015 کی رپورٹ کے ساتھ وائرل ویڈیو ملا، ترجمہ کرنے پر پتا چلا کہ ویڈیو مراکش کی ہے۔

Courtesy:Star.com.tr

پھر ہم نے ریورس امیج سرچ کے ساتھ گوگل کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں مُرکو ورلڈ نیوز نامی ویب سائٹ پر 28 اکتوبر 2015 کی ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ کے مطابق عاشورہ کے روز کچھ نو عمر لڑکوں نے ایک نوجوان مراکش کی لڑکی پر حملہ کر دیا تھا۔ جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔

ویڈیو میں نظر آ رہی لڑکی کالے رنگ کا عبایہ پہنے ہوئی ہے۔ جس پر درجنوں نو عمر لڑک پانی، انڈے و آٹا پپھینکتے ہوئے دکھائی پڑ رہے ہیں۔ یہ واقعہ کاسابلانکا میں پیش آیا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پچھلے کچھ سالوں میں کچھ مراکش کے لوگوں نے اس چھٹی کو عجیب انداز میں منانا شروع کر دیا ہے، جس میں نوعمر لڑکے پانی کی لڑائی کرتے ہیں۔ اب یہ واضح ہو گیا کہ حجاب پہنے خاتون کی تذلیل کی وائرل ویڈیو بھارت کی نہیں ہے۔

Courtesy: Moraccowworldnews

یہ بھی پڑھیں:حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کی نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات میں ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دراصل حجاب پہنی خاتون کی تذلیل کی یہ ویڈیو مراکش کی ہے، جہاں عاشورہ کے دن نوجوان لڑکوں نے خاتون کی بے حرمتی کی تھی۔

Result – False Context / False

Our Sources

Star:https://www.star.com.tr/video/basortulu-kadina-igrenc-saldiri-video-711674/

Moraccoworld:https://www.moroccoworldnews.com/2015/10/171347/morocco-video-of-mob-assaulting-woman-on-ashura-day-stirs-outrage


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular