اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkوزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے استعفیٰ کی خبر فرضی نکلی

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے استعفیٰ کی خبر فرضی نکلی

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اپڈیٹ: اس آرٹیکل کو نئی معلومات کے ساتھ اپڈیٹ کیا گیا ہے۔
ایک بار پھر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے اپنے عہدے سے استعفیٰ کی خبر گردش کر رہی ہے۔ ایک فیس بک صارف نے شہباز شریف پریس کانفرنس کی ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “آخر میاں شہباز شریف ایف عمران خان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے استعفیٰ دینے کا اعلان عوام کے لیے خوشخبری ری”۔ بتادوں کہ شہباز شریف کے استعفیٰ سے متعلق 7 دسمبر 2022 کو پھر سے وائرل ہو رہا ہے۔ تحقیقات سے واضح ہوا کہ اب تک شہباز شریف اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے استعفیٰ کی خبر فرضی نکلی
Courtesy:FB/Kins-puff

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق 17 جولائی کو پاکستان کے صوبے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے 20 میں سے پندرہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی مختلف ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ جس میں ان کے استعفیٰ اور ملک چھوڑنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے استعفیٰ کی خبر فرضی ہے
Courtesy:FB Bigoefassion2022

ٹویٹر پر بھی وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے استعفیٰ دیئے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

https://twitter.com/RaahllahAli/status/1549156396037328896

یوٹیوب اور فیس بک صارفین نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “شہباز شریف نے اچانک قومی اسمبلی پہنچ گئے استعفیٰ دے دیا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری بنے گا”۔

Fact Check/Verification

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے استعفیٰ کی خبر میں کتنی سچائی ہے یہ جاننے کے لئے ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ لیکن ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔ پھر ہم نے “شہباز شریف نے دیا استعفیٰ” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں پاکستان کی معروف نیوز چینل بول نیوز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک خبر ملی۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر فواد چودھری کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ شہباز شریف استعفیٰ دیں اور الیکشن کا اعلان کریں۔ لیکن اس ویڈیو میں کہیں بھی یہ ذکر نہیں کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے عہدے سے شہباز شریف استعفیٰ دے چکے ہیں۔

Courtesy:YouTube/Bol News

پھر ہم نے شہباز شریف کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں پتا چلاکہ شہباز شریف ابھی بھی وزیر اعظم پاکستان کے عہدے پر برقرار ہیں۔

اس کے علاوہ ہم نے پاکستان کے سینئر صحافی کامران ساقی سے واہٹس ایپ پر رابطہ کیا اور شہباز شریف کے استعفیٰ کی خبر کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ “وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف ابھی استعفیٰ نہیں دیں گے۔ ان کے استعفے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ وہ جب بھی استعفے دینے کا فیصلہ کریں گے تو اپنے حکومتی اتحادیوں سے مشاورت سے ہی کریں گے۔ حمزہ شہباز کو لوگ استعفے کا مشورہ دے رہے ہیں، مگر حکومتی اتحاد انہیں منع کر رہا ہے۔ انہیں امید ہے کہ وہ حمزہ شہباز کو دوبارہ وزیراعلٰی پنجاب منتخب کروا لیں گے۔ یاد رہے کہ حمزہ شہباز وزیراعلٰی پنجاب ہیں اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے بیٹے ہیں”۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے لاہور جلسے سے جوڑ کر نواز شریف کی 4 سال پرانی ویڈیو وائرل

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے استعفیٰ کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

Result: False

Our Sources
Twitter profile of Prime Minister of Islamic Republic of Pakistan

Newschecker Talk with Pakistani Journalist Kamran saqi

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular